صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند سے انڈین پوسٹل سروس کے زیر تربیت افسران کی ملاقات

Posted On: 11 AUG 2023 12:55PM by PIB Delhi

انڈین پوسٹل سروس کے زیر تربیت افسران (2021 اور 2022 بیچ) نے آج (11 اگست 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ محکمہ ڈاک اپنے 160 سال کے شاندار سفر کے ساتھ قوم کی خدمت کی علامت کے طور پر موجود ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا پوسٹل نیٹ ورک ہے جس میں تقریباً 1,60,000 ڈاک خانوں کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پوسٹل نیٹ ورک ایک متحد دھاگے کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہماری ثقافت اور روایات کے ایک وسیع سلسلے کو جوڑتا ہے۔

صدر مملکت نے مالیاتی شمولیت میں محکمہ ڈاک کے کردار کو سراہا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ محکمہ نے مالیاتی خلا کو پر کرنے اور پسماندہ برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک نے سرکاری سبسڈی، فلاحی ادائیگیوں اور پنشن کی تقسیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاک خانوں کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے پیسے کی تقسیم نے دلالوں پر انحصار کو کم کیا ہے اور رساؤ (لیکیج) میں بھی کمی آئی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی پوسٹل سروس کے افسران کا کردار اس ملک کے لوگوں کی خدمت کے ارد گرد گھومتا ہے اور اس لیے گاہک پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری پیغام رسانی اور سوشل میڈیا کے دور میں محکمہ ڈاک کو اپنی معنویت برقرار رکھنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ محکمہ ڈیجیٹل منظر نامے کے مطابق اپنی خدمات کو سرگرمی سے جدید بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اس سفر میں نوجوان پروبیشنرز کے اختراعی خیالات انمول ثابت ہوں گے۔

 

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

……………………………

( ش ح ۔م م ۔ م ر) 

U.No. 8218


(Release ID: 1947729) Visitor Counter : 136