وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

دودھ کے قومی دن کے موقع پر قومی گوپال رتن ایوارڈ -2023 عطا کیا جائےگا (26 نومبر، 2023)


نیشنل ایوارڈ پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے آن لائن نامزدگیوں کا عمل 15.08.2023 سے شروع ہوگا

نامزدگی/درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15.09.2023 ہوگی

 تین زمروں میں دیا  جانے والا یہ ایوارڈ سرٹیفکیٹ آف میرٹ، ایک یادگار اور نقد انعام پر مشتمل ہے

یہ ایوارڈ دودھ پیدا کرنے والے کسانوں، ڈیری کوآپریٹو سوسائیٹوں/ایف پی اوز اور مصنوعی انسیمینیشن ٹیکنیشنز کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے دیاجاتا ہے

Posted On: 11 AUG 2023 1:03PM by PIB Delhi

 مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت   15.08.2023 سے شروع ہونے والے نیشنل ایوارڈ پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے  نیشنل گوپال رتن ایوارڈ 2023کے لیے آن لائن نامزدگیوں  کے لئے مدعو کرتا ہے۔ نامزدگی/درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15.09.2023 ہوگی۔

ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت کے تحت  مویشی پروری  اور ڈیری کا محکمہ  موثر ترقی کے لیے تمام کوششیں کر رہا ہے تاکہ کسانوں کو پائیدار روزی روٹی فراہم کی جا سکے۔ بھارت کی دیسی   مویشیوں سے متعلق نسلیں  کافی  مضبوط ہیں اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی جینیاتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ‘‘راشٹریہ گوکل مشن(آر جی ایم) ’’ ملک میں پہلی بار دسمبر 2014 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مقامی مویشیوں کی نسلوں کے تحفظ اور سائنسی انداز میں ترقی کرنا تھا۔

آر جی ایم کے تحت، دودھ پیدا کرنے والے کسانوں، ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز/ ایف پی اوز اور مصنوعی انسیمینیشن ٹیکنیشنز (اے آئی ٹی) کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے ساتھ،  مذکورہ محکمہ نے 2023 کے دوران مندرجہ ذیل زمروں میں نیشنل گوپال رتن ایوارڈ دینا جاری رکھا ہے:

رجسٹرڈ  شدہ مقامی مویشیوں/بھینسوں کی بہترین ڈیری فارمنگ  (رجسٹرڈ نسلوں کی فہرست سے منسلک)۔

بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی(ڈی سی ایس) / دودھ کی پیدا وار  کرنے والی کمپنی(ایم پی سی) / ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن(ایف پی او) ۔

بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن(اے آئی ٹی) ۔

نیشنل گوپال رتن ایوارڈ 2023 میں سرٹیفکیٹ آف میرٹ، ایک یادگاری تختی اور نقد انعام پر مشتمل ہے جو  پہلی دو قسموں یعنی بہترین ڈیری فارمر اور بہترین ڈی سی ایس/ ایف پی او/ ایم پی سیز پر:

پہلے درجہ کے لیے 5,00,000روپے  (صرف پانچ لاکھ روپے)

دوسرے  درجہ کے لیے  3,00,000  روپے (صرف تین لاکھ روپے)

تیسرے درجے کے لیے 2,00,000 روپے (صرف دو لاکھ روپے)

بیسٹ آرٹیفیشل انسیمینیشن ٹیکنیشن (اے آئی ٹی) زمرہ کے معاملے میں، تینوں درجوں کے لیے  مذکورہ  ایوارڈ میرٹ کے سرٹیفکیٹ اور  محض  ایک یادگار پر مشتمل ہوگا۔

یہ ایوارڈ دودھ کے قومی دن (26 نومبر 2023) کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ اہلیت کے معیار اور نامزدگی کے آن لائن عمل کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، ویب سائٹ https://awards.gov.in یا https://dahd.nic.in کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

مویشیوں کی رجسٹرڈ نسلیں (این جی آر اے 2023 کے لیے)

نمبرشمار

نسلیں

 (ہوم ٹریکٹ) متعلقہ ریاستیں

1

امرت محل

کرناٹک

2

بچور

بہار

3

بارگر

تمل ناڈو

4

ڈانگی

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش

5

دیونی

مہاراشٹر اور کرناٹک

6

گاؤلاؤ

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش

7

گر

گجرات

8

ہالیکر

کرناٹک

9

ہری آنہ

ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان

10

کنگیام

تمل ناڈو

11

کنکریج

گجرات اور راجستھان

12

کینکتھا

اتر پردیش اور مدھیہ پردیش

13

کھیری گڑھ

اتر پردیش

14

کھلّر

مہاراشٹر اور کرناٹک

15

کرشنا ویلی

کرناٹک

16

مالوی

مدھیہ پردیش

17

میواتی

راجستھان، ہریانہ اور اتر پردیش

18

ناگوری

راجستھان

19

نیماری

مدھیہ پردیش

20

اونگول

آندھرا پردیش

21

پونوار

اتر پردیش

22

پنگنور

آندھرا پردیش

23

راٹھی

راجستھان

24

ریڈ قندھاری

مہاراشٹر

25

ریڈسندھی

صرف منظم فارموں پر

26

ساہیوال

پنجاب اور راجستھان

27

سری

سکم اور مغربی بنگال

28

تھرپارکر

راجستھان

29

امبلیچری

تمل ناڈو

30

ویچور

کیرالہ

31

موٹو

اڑیسہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش

32

گھموساری

اڑیسہ

33

بنجھارپوری

اڑیسہ

34

کھاریار

اڑیسہ

35

پلی کولم

تمل ناڈو

36

کوسالی۔

چھتیس گڑھ

37

ملناڈگڈا

کرناٹک

38

بیلاہی

ہریانہ اور چندی گڑھ

39

گنگاتری

اتر پردیش اور بہار

40

بدری

اتراکھنڈ

41

لکھیمی

آسام

42

لداخی

جموں و کشمیر

43

کونکن کپیلا

مہاراشٹر اور گوا

44

پوڈا تھرپو

تلنگانہ

45

ناری

راجستھان اور گجرات

46

ڈاگری

گجرات

47

تھوتھو

ناگالینڈ

48

شویتا کپیلا

گوا

49

ہماچلی پہاڑی

ہماچل پردیش

50

پورنیا

بہار

51

کتھانی

مہاراشٹر

52

سنچوری

راجستھان

53

مسیلم

میگھالیہ

 

بھینسوں کی رجسٹرڈ نسلیں (این جی آر اے 2023 کے لیے)

 

نمبرشمار

نسلیں

ہوم ٹریکٹ (متعلقہ ریاستیں)

1

بھداوری

اتر پردیش اور مدھیہ پردیش

2

جعفرآبادی

گجرات

3

مراٹھواڑی

مہاراشٹر

4

مہسانہ

گجرات

5

مرہ

ہریانہ

6

ناگپوری

مہاراشٹر

7

نیلی راوی

پنجاب

8

پنڈھارپوری

مہاراشٹر

9

سورتی

گجرات

10

ٹوڈا

تمل ناڈو

11

بنی

گجرات

12

چلیکا

اڑیسہ

13

کالاہندی

اوڈیشہ

14

 لوئٹ(سوئمپ)

آسام اور منی پور

15

بارگر

تمل ناڈو

16

چھتیس گڑھی

چھتیس گڑھ

17

گوجری

پنجاب اور ہماچل پردیش

18

دھارواڑی

کرناٹک

19

منڈا

اوڈیشہ

20

پورناتھڈی

مہاراشٹر

 

*************

( ش ح ۔ش م ۔ رض (

U. No.456


(Release ID: 1947726) Visitor Counter : 156