شہری ہوابازی کی وزارت

اکیس(21) نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈّوں کے قیام کے لیے اصولی منظوری


اکیس(21) گرین فیلڈ ہوائی اڈوں میں سے 12 کو فعال کر دیا گیا ہے

Posted On: 10 AUG 2023 2:49PM by PIB Delhi

ہوائی اڈوں پر بنیادی ڈھانچہ/سہولیات سمیت ہوائی اڈوں کی توسیع کی اپ گریڈیشن، ایک مسلسل عمل ہے، جس کا انحصار  ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) یا متعلقہ ایئرپورٹ آپریٹرز، آپریشنل ضروریات، ٹریفک، مانگ، تجارتی فزیبلٹی وغیرہ پر ہوتا ہے۔ اے اے آئی اور دیگر ہوائی اڈے  کےآپریٹرز نے 98000 کروڑروپے سے زیادہ کا کیپیکس پلان شروع کیا ہے جس میں  اے اے آئی کی طرف سے 24-2019 کے دوران مختلف براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی/ اپ گریڈیشن/ جدید کاری اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے تقریباً 25000 کروڑ روپئے شامل ہیں۔

اے اے آئی نے انڈمان اور نکوبار جزائر میں پورٹ بلیئر، آندھرا پردیش میں وجئے واڑہ اور تروپتی، اروناچل پردیش میں ایٹا نگر اور تیزو، آسام میں ڈبروگڑھ، بہار میں دربھنگا اور پٹنہ، دہلی میں صفدرجنگ، گوا میں گوا، گجرات میں دھولیرا، راجکوٹ، صورت اور وڈوڈرا، گجرات میں سورت اور وڈودرا، لداخ میں لیہہ، کرناٹک میں کالابوراگی، کیرالہ میں کالی کٹ،مدھیہ پردیش میں  بھوپال، گوالیار، اندور، جبل پور اور ریوا، مہاراشٹر میں جوہو، کولہاپور اور پونے، منی پور میں امپھال، اڈیشہ میں بھونیشور، راجستھان میں جودھپور،تمل ناڈو میں چنئی، کوئمبٹور، مدورائی، تریچی اور توتیکورن، تریپورہ میں اگرتلہ، اتر پردیش میں ایودھیا، گورکھپور، کانپور، میر پور اور سہارنپور، اتراکھنڈ میں دہرادون اور مغربی بنگال میں کولکتہ میں ترقی/توسیع کی ہے۔  اپ گریڈیشن کی کوششوں میں ٹرمینل  کی عمارتوں اور اے ٹی سی ٹاور کم ٹیکنیکل بلاکس کی تعمیر سے لے کر سول انکلیو کی توسیع، رن ویز کی توسیع، مضبوطی، اور دوبارہ ایپرن بنانے کے ساتھ ساتھ ، پارکنگ بیز کی تخلیق، اور کئی دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری شامل ہیں۔

حکومت ہند نے ملک میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈے (جی ایف اے) کی پالیسی 2008 بھی تیار کی ہے۔ پالیسی کے مطابق، اگر ریاستی حکومت سمیت کوئی بھی ڈویلپر ہوائی اڈہ تیار کرنا چاہتا ہے، تو اسے ایک مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے اور ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے پیشگی فزیبلٹی اسٹڈی کروانے اور ’سائٹ کلیئرنس‘ کے لیے’اصولی‘ منظوری کے بعد مرکزی حکومت کو تجویز پیش کرنے کی ضرورت ہے۔  اب تک، حکومت ہند نے 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ منظوری دی ہے۔ ان میں سے 12 گرین فیلڈ ہوائی اڈے کام کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، ملک میں غیرفعال اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں سے علاقائی ہوائی رابطے کو بڑھانے کے لیے، شہری ہوابازی کی وزارت نے 21اکتوبر2016 کو علاقائی رابطہ اسکیم(آر سی ایس) –اڑان ( اڑے دیش کا ہر ناگرک) کا آغاز کیا تاکہ عوام کے لیے ہوائی سفر سستا ہو۔

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)، انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) وغیرہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے متعین کردہ بین الاقوامی معیارات/معمولات کو پورا کرنے کے لیے، ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن اے اے آئی یا متعلقہ ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ذریعے مختلف امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے، جن میں تجارتی پہلو، مسافروں کی ضروریات، زمینی صورتحال اور ایئر لائن کی ترجیحات شامل ہیں۔ ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر قرار دینے کا انحصار، ٹریفک کی صلاحیت، بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کے لیے ایئر لائنز کی مانگ اور دو طرفہ ہوائی خدمات کے معاہدے پر ہوتا ہے۔ اس میں گراؤنڈ لائٹنگ کی سہولیات، انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، رن وے کی لمبائی، امیگریشن، ہیلتھ اینڈ اینیمل اینڈ پلانٹ قرنطینہ خدمات وغیرہ کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اس وقت ملک میں 30 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔

یہ معلومات  شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ر ا

U- 8189



(Release ID: 1947410) Visitor Counter : 82