کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی  ای ایم نے ، بے مثال کامیابوں کے طور پر ساتواں یوم تاسیس منایا

Posted On: 09 AUG 2023 6:26PM by PIB Delhi

گورنمنٹ ای- مارکٹ پلیس جی ای ایم نے  اپنا ساتواں یوم تاسیس منایا ۔ گورنمنٹ ای- مارکٹ پلیس کا بھارت کی سرکاری خرید کے منظرنامے  میں ایک اہم ہے۔ جی ای ایم میں مثبت تبدیلیاں لانے اور پچھلے سات برسوں میں اپنے سفر میں اپنے مصمم عزم کا اظہار کیا ہے جیسا کہ اس نے قابل تحسین کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی وجہ سے وہ لین دین کے قدر اور بایر سیلر ایکونظام کو وسعت دینے کے معنوں میں ، سرکاری خرید کا سب سے بڑا پورٹل بن گیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر مختصر ترین وقت میں جی ای ایم نے جنوبی کوریا کے کونیپس اور سنگاپور کے جیبز جیسے سرکاری خرید کے مشہور پلیٹ فارموں کی کامیابیوں سےبھی زیادہ کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ اس سال اس نے خاص طور سے تاریخی نوعیت کی ترقی کی ہے ۔ جو گروس مرکنٹائزویلیو جی  ایم وی میں دو لاکھ کروڑ روپئے  کی حصولیابی ہے۔ یہ حصولیابی سال 23-2022 کے لئے کی گئی ہے اور اس سے ایک ہی سال میں دوہری ترقی ظاہر ہوتی ہے۔

خدمات کے شعبے میں جی ای ایم کی توسیع  نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ فی الحال اس پلیٹ فارم میں  280 سے زیادہ زمروں میں 2.75 لاکھ سے زیادہ خدمات کا ایک موثر کیٹلاگ  موجود ہے۔ اس کیٹلاگ میں 34لاکھ سے زیادہ مصنوعات شامل ہیں۔

اس پورٹل کی توسیع سے مختلف ریاستی سرکاروں اور متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے دیئے جانے والے  آرڈرز میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 23-2022 میں ریاستوں کے ساتھ تقریباً 42 ہزار کروڑ روپئے کا لین دین ہو ا جو پچھلے مالی سال 22-2021 کےبقدر تقریباً 35 فیصد زیادہ ہے۔

جی ای ایم کے ، 20 سے زیادہ صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ اشتراک  سے مقامی چھوٹے، بہت چھوٹے کاروبار (ایم ایس ای) اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ جولائی 2023 تک 6.5 ملین سیلرز اور 70 ہزار سرکاری بایرز نے اس پلیٹ فارم پر اپنا رجسٹریشن کرالیا تھا۔

جی ای ایم پرامید ہوتے ہوئے اس بات کا عزم کئے ہوئے ہے کہ وہ وفاقی سطح پر رسائی حاصل کرےاور اس کے ساتھ ساتھ سرکاری بچت میں اضافے سے متعلق طریقہ کار اور پالیسیوں کو اپنائے۔

************

ش ح۔ ا س    ۔ م  ص

 (U: 8176 )



(Release ID: 1947336) Visitor Counter : 93