الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ویب براؤزر ڈیولپمنٹ چیلنج(آئی ڈبلیو بی ڈی سی) کا آغاز

Posted On: 09 AUG 2023 8:25PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) نے 9 اگست 2023 کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ لانچ پروگرام میں انڈین ویب براؤزر ڈیولپمنٹ چیلنج (آئی ڈبلیو بی ڈی سی) کا آغاز کیا۔ محترمہ سنیتا ورما، سائنٹسٹ جی اینڈ گروپ کوآرڈینیٹر (الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آر اینڈ ڈی)، جناب اروند کمار، کنٹرولر آف سرٹیفائنگ اتھارٹیز، ایم ای آئی ٹی وائی اور ڈاکٹر ایس ڈی سدرشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرسی۔ ڈی اے سی، بنگلور نے مشترکہ طور پر براؤزر ڈیولپمنٹ چیلنج کا آغاز کیا۔ ڈائس پر موجود معززین نے چیلنج بروشر بھی کھولا۔

انڈین ویب براؤزر ڈیولپمنٹ چیلنج کی قیادت سی سی اے، ایم ای آئی ٹی وائی اور سی۔ ڈی اے سی بنگلور کر رہے ہیں۔

آئی ڈبلیو بی ڈی سی ایک کھلا چیلنج مقابلہ ہے جو ملک کے کونے کونے سے ٹکنالوجی کے شائقین، اختراع کاروں، اور ڈویلپرز کو حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ایک نقشے میں شامل سی سی اے انڈیا روٹ سرٹیفکیٹ، جدید فعالیتوں اور بہتر سیکورٹی اور ڈیٹا کی رازداری کے تحفظ کی خصوصیات کے ساتھ اپنے ٹرسٹ اسٹور کے ساتھ ایک دیسی ویب براؤزر تخلیق کیا جا سکے ۔

مجوزہ براؤزر رسائی اور صارف دوستی پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، جو کہ متنوع صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے لازمی حیثیت رکھنے والی سپورٹ کو یقینی بنائے گا۔ مزید برآں، براؤزر کرپٹو ٹوکن کا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات پر ڈیجیٹل طور پر دستخط کرنے کی صلاحیت کا تصور پیش کرتا ہے، محفوظ لین دین اور ڈیجیٹل تعاملات کو تقویت دیتا ہے۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سنیتا ورما، سائنسدان جی اور جی سی( الیکٹرانکس اور آئی ٹی میں تحقیق و ترقی) نےجناب الکیش کمار شرما، سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی کا پیغام پہنچایا کہ یہ چیلنج ایک آتم نر بھر بھارت کی طرف ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے ذریعے ہندوستان کی ڈیجیٹل خودمختاری کو ہندوستانی ویب براؤزر کی ترقی کے لئے ذریعہ مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جناب بھونیش کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی ، کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ سنیتا ورما نے مزید کہا کہ ایم ای آئی ٹی وائی کئی اقدامات میں سب سے آگے رہا ہے جو ہماری قوم کے مستقبل کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ یہ چیلنج ایک اہم اجزاء - ویب براؤزر - کو حل کرتا ہے جس کے ذریعے اصل صارفین انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

محترمہ سنیتا ورما نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ہمارے ملک کے کام کرنے، شہریوں کو بااختیار بنانے، معیشت کو فروغ دینے اور مجموعی نظم و نسق کو بڑھانے کے طریقہ کار میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور دیسی اختراع کو فروغ دینا ایک خود انحصار، ڈیجیٹل طور پر بااختیار ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے میں اہم ہوگا۔ انہوں نے ملک کے تمام اختراعی ذہنوں کو دعوت دی، خواہ وہ تعلیمی برادری ، صنعت، اسٹارٹ اپ یا فرد، کہ وہ اس چیلنج میں حصہ لیں اور دنیا کے لیے ہندوستان میں بنائے گئے ایک اختراعی ویب براؤزر کے ساتھ سامنے آئیں۔

جناب اروند کمار، ایم ای آئی ٹی وائی ، سی سی نے ہندوستان میں جاری کردہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس کی بھروسے مندی اور حفاظت کو یقینی بنانے اور پورے ملک میں محفوظ الیکٹرانک لین دین کو ا ہل بناتے ہوئے ایک مضبوط پی کے آئی انفراسٹرکچر بنانے میں سی سی اے کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ تاہم، ایس ایس ایل سرٹیفکیٹس کے لیے، ملک غیر ملکی اداروں کے روٹس کے ذریعے جاری کردہ ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹس کے لیے منحصر رہا ہے۔ ان بلٹ انڈیا روٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنا براؤزر تیار کرنے کا آغاز کرنا اس چیلنج پر قابو پانے میں مدد کرے گا۔ ہندوستان نے ملک کو انٹرنیٹ سے ہم آہنگی رکھنے والا بنانے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا ہے جس سے مراد مختلف رکاوٹوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے اور ان سے صحت یاب ہونے کی ملک کی صلاحیت ہے جو اس کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور کنیکٹیوٹی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

جناب ایس ڈی سدرشن، ای ڈی، سی ڈی اے سی بنگلور نے پورے چیلنج مقابلے کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس چیلنج میں حصہ لے سکتا ہے اور آئیڈیا پیش کرسکتا ہے۔ پورے چیلنج میں تین راؤنڈ ہوں گے، پہلے راؤنڈ کے بعد یعنی تخیلی راؤنڈ میں 18 اندراجات کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسرے راؤنڈ میں 8 شرکاء کو فائنل راؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ آخر میں ایک فاتح ، فرسٹ رنر اپ اور سیکنڈ رنر اپ کا انتخاب کیا جائے گا۔ چیلنج کے دوران تکنیکی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 3.41 کروڑ روپے کے کل انعامی رقم میں سے فاتح کو ایک کروڑ روپے کی سہولت دی جائے گی۔ ترقی یافتہ براؤزر کو اگلی سطحوں تک لے جانے کے لیے فاتح کے ساتھ مزید تعاون کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے سرکاری محکموں، صنعت، اسٹارٹ اپ اور اکیڈمی کے 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ ایک پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سی۔ ڈی اے سی اور سی سی اے، ایم ای آئی ٹی وائی اور کے عہدیداروں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

پروگرام کا اختتام تمام اختراعی ذہنوں کے حامل افرادسے چیلنج میں حصہ لینے اور ایک ہندوستانی ویب براؤزر متعارف کرانے کی اپیل کے ساتھ ہوا۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.8169


(Release ID: 1947310) Visitor Counter : 171