امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ہندوستان کے 140 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے، مرکز 50 ایل ایم ٹی گیہوں اور 25 ایل ایم ٹی چاول کھلے بازار میں اتارے گی


مرکز نے ریزرو قیمت میں 200 روپے فی کوئنٹل کی تخفیف کی ہےاور مؤثر قیمت 2900 روپے فی کوئنٹل ہوگی

مرکز ،بازار کی قیمتوں میں اعتدال لانے اور خوردونوش کی اشیاء کے افراط زر کو کنٹرول کرنے کے تئیں عہد بند ہے

Posted On: 09 AUG 2023 4:12PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو)[(او ایم ایس ایس(ڈی)] کے تحت مرحلہ وار 50 ایل ایم ٹی گیہوں اور 25 ایل ایم ٹی چاول کو ای-نیلامی کے ذریعے فروخت کے لیے کھلے بازار میں اتارے گی۔ ایف سی آئی کی طرف سے چاول کی گزشتہ 5 ای- نیلامیوں کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریزرو قیمت میں 200 روپے فی کوئنٹل کی کمی کی جائے گی اور اب مؤثر قیمت 2900 روپے فی کوئنٹل ہوگی۔ ریزرو قیمت میں کمی کی وجہ سے فرق کی اس لاگت کو صارفین امور کے محکمہ کے زیر انتظام پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ سے برداشت کیا جائے گا۔

ایک سال میں 7اگست2023 تک، گندم کی قیمتوں میں خوردہ مارکیٹ میں 6.77فیصد اور تھوک مارکیٹ میں 7.37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح خوردہ مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں 10.63 فیصد اور تھوک مارکیٹ میں 11.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے 140 کروڑ سے زیادہ شہریوں کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے یہ فیصلہ کیاہے کہ او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت، گیہوں اور چاول کی نجی پارٹیوں کو دستیابی میں اضافہ، بازار کی قیمتوں میں اعتدال میں اضافے اور اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کی جائے گی۔ تاہم، یہاں اس امر کو اجاگر کرنا ضروری ہے کہ حکومت، این ایف ایس اے سے مستفید ہونے والوں کو ان کے استحقاق کے مطابق یکم جنوری 2023 سےپردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم- جی کے اے وائی) کے تحت اناج مفت فراہم کر رہی ہے۔

او ایم ایس ایس (ڈی)کے تحت، وقتاً فوقتاً متعدد مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اسٹاک کو آف لوڈ کیا جاتا ہے، جس میں، اضافی ذخیرے کو ٹھکانے لگانا، غذائی اجناس کی لے جانے کی لاگت کو کم کرنا، کم موسم اور خسارے والے علاقوں کو اناج کی فراہمی کو بڑھانا اور بازار کی قیمتوں کو معتدل کرنا شامل ہے۔ کیلنڈر سال 2023 میں، گیہوں اور چاول کو ایف سی آئی کے ذریعے مرحلہ وار طریقے سے حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ ریزرو قیمتوں کے مطابق اتارا جا رہا ہے۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ر ا

U- 8149



(Release ID: 1947155) Visitor Counter : 106