شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

ایم پی ایل اے ڈی ایس کے نفاذ کا جائزہ

Posted On: 09 AUG 2023 3:48PM by PIB Delhi

شمار یات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نظرثانی شدہ ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنما خطوط، 2023 کے تحت، اراکین پارلیمنٹ کو ایسے کاموں کے انتخاب میں لچک دی گئی ہے، جو ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت کئے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ یہ معاشرے کی وسیع تر عوامی بھلائی کے لیے پائیدار عوامی اثاثوں کی تخلیق کا باعث بنیں۔ ایم پی ایل اے ڈی ایس گائیڈ لائنز 2023 کے ضمیمہ VIII میں دی گئی اشاریے کی فہرست میں عوامی افادیت کے کاموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، انہیں رہنما خطوط کے باب-5 میں دی گئی اسکیم کے طریقہ کار اور مجموعی اصولوں کے تابع رکن پارلیمنٹ کی سفارشات پر فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

حکومت ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے۔

ایم پی ایل اے ڈی ایس اسکیم کے نفاذ کا آخری جائزہ سال 2021 میں لیا گیا تھا ،جس میں وزارت نے ملک بھر کے 216 اضلاع میں یکم اپریل2014 سے 31 مارچ 2019 تک کی مدت کے دوران تیار کئے گئے ایم پی ایل اے ڈی ایس کاموں کا تیسری پارٹی کا جائزہ لیا تھا۔

جائزے کی حتمی رپورٹ میں شامل سفارشات، جو کہ قابل عمل پائی گئیں اور اسکیم کے مقاصد کے مطابق تھیں، کو نظر ثانی شدہ ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنما خطوط، 2023 میں شامل کیا گیا ہے۔

******

ش ح ۔ اگ۔ ت ع

U. No. 8137



(Release ID: 1947095) Visitor Counter : 78