نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

راجیہ سبھا نے آج ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی 81ویں سالگرہ پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا


آج کا دن ممبران پارلیمنٹ کیلئے خوداحتسابی کرنے اور اپنے اخلاقی تعاون کا نمونہ پیش کرنے کاموقع ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے امرت کال میں ’بھارت چھوڑو‘ کی کال اور بھی اہم ہوجاتی ہے

Posted On: 09 AUG 2023 1:36PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکر نےآج تاریخی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی 81ویں سالگرہ پر ہمارے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان بالا میں نائب صدر جمہوریہ نے  اپنے بیان میں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ہمارے عہد کی توثیق کرنے اور بھارت کی خدمت کیلئے خود کو دوبارہ وقف کرنے کی اپیل کی۔

ممبران پارلیمنٹ سے اس یادگاری موقع پر خوداحتسابی کرنے اور اپنی اعلیٰ اخلاقیات کامظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان سے کہا کہ  وہ لوگوں کی آرزؤں کو پوراکرنے اور دنیا کے ممالک میں بھارت کو امتیازی مقام دلانے کیلئے ملک کی خدمت میں خود کو دوبارہ وقف کرنے کی کوشش کریں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمارے آج کے امرت کال میں ’بھارت چھوڑو‘ کی مزید اہمیت ہے کیونکہ اس تحریک کے ذریعے لوگوں نے یہ کرکے دکھا دیا کہ ہم کیا چیزیں حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ پوری ایمانداری اور لگن سے ساتھ مل کر کام کریں۔

مہاتما گاندھی کے ’کرو یا مرو‘ کی اپیل کو دوہراتے ہوئے جناب دھنکر نے اس بات پر زور دیا کہ ’’اس کال نے عوام کے اندر نئی توانائی بھردی جس کے نتیجے میں ہمارے ملک نے غلامی زنجیروں کو توڑ کر پھینک دیا۔ ‘‘

اپنے بیان میں راجیہ سبھا کے چیئرمین نے آزادی کے بعد غریبی کے خاتمہ، خواندگی کے فروغ، تفریق کو مٹانے اور سماجی شمولیت میں اضافہ کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان تمام شعبوں میں سلسلہ وار پیش رفت پر ملک کو ناز ہے کیونکہ ہم 2047 میں صد سالہ تقریب کو منانے کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔

راجیہ سبھا کے تمام ممبران نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کردینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تھوڑی دیر کیلئے خاموشی اختیار کی۔

-------------------

ش ح۔ق ت۔ ع ن

U NO: 8124



(Release ID: 1947024) Visitor Counter : 126