اسٹیل کی وزارت
معدنیات کی سپلائی میں اضافے اور کوکنگ کول کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات
Posted On:
08 AUG 2023 1:38PM by PIB Delhi
اسٹیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلاستے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے معدنیات کی سپلائی میں اضافے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں دیگر باتوں کے علاوہ پروڈکشن میں اضافے ،جن کانوں کے پٹوں کی معیاد پوری ہوگئی ہےان کی جلد از جلد نیلامی کرانے اور کام شروع کرانے ، کاروبار کرنے میں آسانی، تمام قانونی حقوق کی بلا روک منتقلی اور منظوری کو یقینی بنانے کمپنی کےکام اور ڈسپیچ کو شروع کرانے کے لئے ترغیب دینے ، کانکنی کےپٹوں کی منتقلی پچاس فی صد تک معدنیاتی پیداوار کو فروخت کرنے کے لئے کیپٹو مائنز کو اجازت دینے ، تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ وغیرہ کے لئے کانکنی اور معدنیاتی پالیسی کی اصلاحات شامل ہیں۔
مشن کوکنگ کول
کوئلہ کی وزارت نے نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 میں دکھائی گئی گھریلو کوکنگ کول کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مالی سال 2022 میں مشن کوکنگ کول شروع کیا ہے۔ کوکنگ کول کی درآمدات کو کم کرنے کے لئے اسٹیل کے شعبے کےذریعہ کوکنگ کول کی بلینڈنگ سابقہ 10-12فیصد سے بڑھاکر موجودہ 30-35 فی صد کی گئی۔کوئلے کی وزارت کے ذریعہ وزیراعظم کی ‘آتم نربھر بھارت’ پہل کے تحت کئے گئےکایا پلٹ کرنے کے اقدامات سے گھریلو خام کوکنگ کول کا پروڈکشن ،قابل استعمال کوکنگ کول کےتقریباً 48 ایم ٹی سے بڑھ کر سال 2030 تک 140 ایم ٹی تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے ایک پانچ رخی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ا یل این جی سمیت ہائیڈروکاربنز پر درآمدات کے انحصار کو کم کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جس میں گھریلو پروڈکشن میں اضافہ کرنا، بائیو فیولز اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو اختیار کرنا ،توانائی کی اہلیت میں اضافہ کرنا،ریفائنری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور مانگ کا متبادل تیار کرنا شامل ہے۔
گھریلو اسٹیل کی صنعت کےذریعہ موجودہ مانگ /کھپت کو پورا کرنے کے لئے ملک میں خام لوہے اور اور نان کوکنگ کے کافی ذخائر موجود ہیں لیکن اعلی معیار والےکوئلے/کوکنگ کول (کم راکھ والا کوئلہ)کی ملک میں درآمدات مانگ کےمقابلے میں محدود ہے جو کہ بنیادی طو رپر انٹی گریٹیڈ اسٹیل پروڈیوسرز کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے۔
*****
ش ح۔ ا گ ۔ ج
Uno8076
(Release ID: 1946664)