کوئلے کی وزارت
ضرورت کے مطابق کوئلہ ذخیرہ کرنے کی نئی سہولیات کی تعمیر
Posted On:
07 AUG 2023 3:51PM by PIB Delhi
کوئلے کی کانوں میں کوئلے کا ذخیرہ کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) پٹ ہیڈ میں کوئلے کا ذخیرہ گزشتہ پانچ سالوں میں 31 مارچ تک اور 31 جولائی 2023 تک درج ذیل ہے:
ملین ٹن (ایم ٹی) میں اعداد و شمار
سال
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24*
(31 جولائی تک)
|
سی آئی ایل
|
54.15
|
74.89
|
99.13
|
60.85
|
69.33
|
52.03
|
ایس سی سی ایل
|
1.609
|
3.189
|
5.255
|
4.712
|
5.148
|
3.912
|
*عارضی
کوئلے کا ذخیرہ جگہ کی کمی کی وجہ سے کوئلے کی پیداوار میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے کیونکہ کانوں سے نکالے گئے کوئلے کے لئے ذخیرہ کی مناسب سہولیات دستیاب ہیں اور ضرورت پڑنے پر کوئلے کے ذخیرہ کی نئی جگہیں تعمیر کی جاتی ہیں۔ خود سے جلنے / اچانک گرم ہونے کو روکنے کے لئے کوئلہ کمپنیوں کے ذریعہ حسب ضرورت کوئلے کو اٹھانے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے خطروں سے نمٹنے کے لئے کانوں میں ضروری احتیاطی تدابیر کی جاتی ہیں اور آگ پر قابو کرنے کا انتظام موجود ہے۔
یہ جانکاری کوئلہ ، کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 8045)
(Release ID: 1946460)
Visitor Counter : 115