سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان تیزی سے دنیا کے عین موافق لاگت کی مناسبت سے سود مند صحت دیکھ بھال مقام کی شکل میں ابھر رہا ہے


ہندوستان نے پچھلے 9 برسوںمیں روک تھام سے متعلق صحت خدمات ،جسمانی صحت دیکھ بھال اور مربوط صحت دیکھ بھال کے شعبے میں سرفہرست کردار ادا کیا ہے، اب ملک کو اعلیٰ طبی سیاحتی مقام کی شکل میں بھی پہچانا جارہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پچھلے 9 برسو ں میں ہندوستان لاگت کی مناسبت سے سود مند طبی مقام بن گیا ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی گئی متعدد سرفہرست صحت دیکھ بھال اصلاحات اور اہل التزامات کے سبب ممکن ہوا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مطابق سرکار ،شہری –دیہی صحت خدمات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، اور ڈاکٹر ز آن وھیلس اس کی سب سے اچھی مثال ہے

آیوشمان بھارت ،دنیا کی اب تک کی سب سے اچھی صحت انشورنس اسکیم ہے اور جس کا تصور کرنے کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈین اکیڈمی آف آتھو رینو ریجولاجی ہیڈ اینڈ نیک سرجری کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 05 AUG 2023 4:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) برائے سائنس وٹکنالوجی   ،  ایم او ایس  پی ایم او  ،  عملہ  ،عوامی شکایات  ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج کہا کہ ہندوستان تیزی سے دنیا کے عین موافق  لاگت کی مناسبت سے   سود مند   صحت دیکھ  بھال   مقام کے طورپر  ابھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے  پہلے سے ہی   روک تھام  صحت دیکھ  بھال اورمربوط  صحت  خدمات  کے شعبوں  میں سرفہرست رول ادا کیا ہے۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج   جموں کے  کنونشن سینٹر میں   شری ماتا   ویشنو دیوی نارائن سپر اسپیشلٹی  ہاسپٹل کے ذریعہ منعقد  انڈین اکیڈمی آف   آتھو رینو ریجولاجی  ہیڈ  اینڈ نیک سرجری (آئی اے اوایچ این ایس  ) کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PIVM.jpg

 

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے زور دے کر کہا کہ آیوشمان بھارت  دنیا کی  اب تک کی سب سے اچھی  صحت بیمہ اسکیم ہے  اور اس کا   تصور  پیش  کرنے کا کریڈٹ  وزیر اعظم نریندرمودی کو جاتا ہے۔ یہ غالباََ دنیا کی واحد ایسی صحت بیمہ اسکیم  ہے ، جو  بیمہ تحفظ ( کور ) مانگنے کا متبادل مہیا کرتی  ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ  مثال کے طورپر اگر آج کسی شخص  کو  کینسر  ہونے کا  پتہ چلتا ہے تو  وہ  پہلے سے موجود علاج کے مقصد سے مالی امداد  حاصل کرنے کے لئے جاکر  اپنا بیمہ کراسکتا ہے ۔ ایسا ترقی یافتہ  ممالک میں  بھی اب تک کہیں  نہیں دیکھا گیا ہے ۔ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ  آیوشمان بھارت اسکیم  لاکر ہندوستان  اب صحت  خدمات  کی علاقائی اورتقسیم شدہ   فکر سے باہر  آکر  وسیع  ضرورت  پر مبنی صحت دیکھ بھال خدمت کی طرف بڑھ گیا ہے۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ  پچھلے نو برسوں نے  دہندوستان کو لاگت کی مناسبت سے   سود مند  مقام  میں  تبدیل کردیا ہے اور یہ  وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ  2014  میں  عہدہ سنبھالنے کے بعدسے لائی  گئی متعدد سرفہرست صحت اصلاحات  اور اہل  التزامات کے سبب  ممکن ہوا ہے ۔ اس سے  پہلے ہندوستان شاید  ہی کسی   روک تھا  م صحت خدمات کے لئے جانا جاتا تھا  لیکن آج ہندوستان  کو دنیا کے ٹیکہ کاری مرکز  کی شکل میں  پہچانا جاتا ہے ،جس نے ڈی این اے کووڈ ویکسین  ،  دنیا کی  پہلی  انٹرا – نیزر  کووڈ ویکسین   اور  سروائیکل  کینسر  کی رو ک تھام کے لئے  سودیشی  طورپر تیار کی گئی ہندوستان کی پہلی ویکسین  ‘سی ای آر وی اے وی ایس سی  اور مختلف بیماریوں  کے لئے  دوسری بہت سی ویکسین  بھی تیار کی ہیں۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے صحت خدمات کے لئے ایسی عوامی – نجی شراکت داری  (پی پی پی ) ماڈل کو اور زیادہ بڑھا وا دینے پر زور دیا جو خاص  طورپر صحت خدمات میں  شہری –دیہات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے آج کے وقت کی مانگ ہے اور جس کے لئے انتظار کرتے ہوئے معاشرے کے آخری شخص  تک صحت خدمات  پہنچانے کے لئے سرکار ‘‘ڈاکٹرز ان وھیل ’’ کی  طرح   کئی  ناقابل تصور   پہل کی  ہیں ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ صحت خدمات  اس سرکار  کی اعلیٰ ترجیح   رہی ہیں اور جس کا اندازہ  ان اعدادوشمار سے  لگایا جاسکتا ہے کہ محض  145 میڈیکل کالجوں  سے تعداد بڑھ کر  اب 260 تک  پہنچ  گئی ہے ۔ 16 ایمس کے ساتھ  ہی  سیکڑوں  ڈائلیسس مراکز وغیرہ وجود میں آچکے ہیں ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ  نے مزید  کہا کہ اسٹارٹ  اپ ایکوسسٹم اور خلائی ٹکنالوجی  کے ساتھ  ہی حال میں  چندریان -3 کی لانچنگ  - کوانٹم ٹکنالوجی   وغیرہ میں  بھی  بڑی حصولیاتی حاصل کی ہے۔

دوسری شخصیات کے علاوہ اس سالانہ کانفرنس میں  پدم شری ڈاکٹر  موہن کامیشورن   ، آئی اے او ایچ این ایس   چیرمین ،  ڈاکٹر مدن  کاپرے ،صدرآئی  اے او  ایچ این ایس    ڈاکٹر  پی وجے کرشنن ڈکریز  آئی اے او ایچ این ایس   ، ڈاکٹر سنیل کوتوال  ، آرگنائزنگ چیرمین آئی اے او ایچ این ایس   ڈاکٹر روہن گپتا آرگنائزنگ سکریٹری   آئی اے  او ایچ  این ایس ،  ڈاکٹر آئی  پی سنگھ اور  آر ایس آنند کمار نے شرکت کی ۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8017


(Release ID: 1946317) Visitor Counter : 128