عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی جی جی نے مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے 26ویں بیچ کو  تربیت فراہم کی


اب تک مالدیپ کے 818 افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں،  جن میں اے سی سی، مالدیپ کے 29 افسران بھی شامل ہیں

ڈی جی جناب وی سری نواس نے سرکاری ملازمین سے خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپیل کی

لوگوں کی زندگی میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر ٹیم جذبہ اور علم و دانش اور معلومات  کا باہمی اشتراک ضروری ہے

Posted On: 07 AUG 2023 10:46AM by PIB Delhi

اچھی حکمرانی کے قومی مرکز نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے اشتراک سے مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لئے  2 ہفتے کا صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) کا اہتمام کیا تھا،جو  4 اگست 2023 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ این سی جی جی  نے 2024 تک پبلک ایڈمنسٹریشن اور حکمرانی  کے شعبے میں 1,000 سرکاری ملازمین کی مہارتوں اور صلاحیت سازی کے لئے  مالدیپ کی حکومت کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے ہیں۔سمجھوتے کے مطابق این سی جی سی نے پہلے ہی مالدیپ کے 818عہدیدارو ں کو تربیت فراہم کر دی ہے، جن میں مالدیپ کے اے سی سی کے 29 افسران شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CO5Q.jpg

این سی جی جی  کی یہ کوششیں،  وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘‘کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ کے حکمرانی کے  منتر  اور ترقی سے متعلق  حکمت عملیوں کو وضع  کرتے ہوئے اور سرکاری پالیسیوں کو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو سب سے آگے رکھنے سے ہم آہنگ ہیں۔ اس تناظر میں یہ پروگرام شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے اصولوں کو تقویت فراہم کرتے ہیں اور علم، معلومات اور اختراعات کے تبادلے کو فروغ دیتے ہیں اور بہترین  طور طریقوں اور ڈیجیٹل حکمرانی کو اختیار کرنے کو  بھی فروغ دیتے ہیں۔ یہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی سمت میں بھی ایکاہم  کوشش ہے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائرکٹر جنرل جناب وی سری نواس نے کی۔ انہوں نے پروگرام میں  شرکت کرنے والے افسران سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہوئے  آگہی کے موقع  سے بھرپور استفادہ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور علم و دانش اور معلومات سے ایک دوسرے کو مطلع کرنے اور گروپس میں کام کرنے پر زور دیا کیونکہ اچھے خیالات کو فروغ دینے کے لیے مؤثر ٹیم کی تشکیل ضروری ہے ،جس سے کہ شہریوں کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کی غرض سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے زیادہ سے زیادہ امکانات  کو بروئے کار لانے اور بہترین طور طریقوں سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جس میں ان کی اپنی سیاق و سباق کی ترتیبات کے مطابق ترمیم کی جا سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026SD6.jpg

انہوں نے سرکاری ملازمین کے لئے ڈیجیٹل انقلاب کا مکمل فائدہ اٹھانے اور جدید ترین آئی ٹی اختراعات کو اختیار کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا، اس طرح صحت کے شعبے میں مؤثر استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل حکمرانی  کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا،  جس نے ہندوستان کواس قابل بنایا کہ وہ کووڈ 19 وبائی مرض سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکے اورعوام کو  بہتر اور بروقت صحت خدمات  فراہم کر سکے۔ ڈی جی نے شرکت کرنے والے افسران کو اس پروگرام سے چند اہم نکات اور معلومات  کی نشاندہی کرنے کی ترغیب دی جسے وہ اپنے کام کے ماحول کی ضروریات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں اور اس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پروگرام سے حاصل کردہ معلومات  کو ظاہر کرتے ہوئے بہترین پریزنٹیشن دینے پر افسران کی تعریف کی۔

جمہوریہ مالدیپ کے ہائی کمشنر عزت مآب جناب ابراہیم صاحب نے تقریب کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جنہوں نے اپنے افسران کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافے کے لئے فراہم کردہ تعاون کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور مالدیپ کے افسران کی مؤثر اور فعال شرکت کی تعریف کی۔ وہ پروگرام کے سیکھنے کے نتائج کے ایک حصے کے طور پر ‘‘مالدیپ میں اسکولوں کی ڈیجیٹلائزیشن’’ اور مالدیپ میں اسپتال  کی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن’’ کے موضوعات  پر شریک افسران کی وسیع اور شاندار پیشکشوں کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ انہوں نے اپنے ملک کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی بہتری کےلئے آپس میں رابطہ قائم رکھیں اور مل کر کام کریں۔

پروگرام کا  ایک عمومی جائزہ پیش کرتے ہوئے، کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشٹ نے کہا کہ 26ویں صلاحیت سازی پروگرام میں، این سی جی جی نے ملک میں کئے گئے مختلف اقدامات سے ان افسران کو مطلع کیا، جن میں حکمرانی کا بدلتا نمونہ، عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا مرکزی  نظام، ہندوستان مالدیپ تعلقات، آدھار: اچھی حکمرانی کا ایک آلہ، سرکاری  پالیسیوں کا نفاذ، انتظامیہ میں اقدار، عوامی پالیسی سازی میں طرز عمل کی بصیرت، صنف اور ترقی، مکمل معیار کا انتظام، قدرتی آفات سے نمٹنے  کا بندوبست، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، اسمارٹ سٹی کی ترقی، مختلف ترقیاتی اسکیموں سے بہترین طریقہ کار، پینے کے پانی کے لئے کم قیمت میں پانی کو دستیاب کرانے اور  ازسر نو قابل استعمال بنانے کی غرض سے دریاؤں کی تہہ سے مٹی  ہٹانا، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت، ای- حکمرانی  اور ڈیجیٹل انڈیا اُمنگ، قیادت، اشتراک اور تال میل  اور مواصلات ، طبی دیکھ بھال سے متعلق حکمرانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت     ، گردشی معیشت،ا سکل انڈیا، بدعنوانی کی  روک تھام سے متعلق حکمت عملی وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YZDT.jpg

پروگرام کے شرکاء کو،  ان دَوروں سے بھی آگاہ کیا گیا جن کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کا مشاہدہ کرنا تھا۔ ان دوروں کی بدولت انہیں نمایاں اقدامات اور تنظیموں کے انمول بصیرت اور برسرموقع تجربات حاصل ہوتے ہیں،جن میں  دیگر اداروں کے علاوہ اسمارٹ سٹی، دہرادون، پردھان منتری سنگھرالیہ اور ایمس  وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I1E2.jpg

26ویں صلاحیت سازی کے پروگرام کی مجموعی نگرانی اور تال میل کا کام  ، کورس کوآرڈینیٹر برائے مالدیپ ڈاکٹر بی ایس بشٹ نے ، ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر، اور این سی جی جی  کی صلاحیت سازی ٹیم کے ہمراہ  انجام دیا۔

***

ش ح۔ ع م ۔ ک ا


(Release ID: 1946295) Visitor Counter : 115