صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
برکس وزرائے صحت کی میٹنگ
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نےبرکس وزرائے صحت کی میٹنگ سے خطاب کیا
ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 نےعالمی جنوب کے خدشات کو واضح طور پر سامنے رکھنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کیا ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
"جنوبی افریقہ کی برکس پہل ہندوستان کی جی 20 متعلق ترجیحات کے مطابق ہے جس میں ہیلتھ ایمرجنسی مینجمنٹ، طبی انسدادی اقدامات اور 'ڈیجیٹل ہیلتھ اختراعات اور حل شامل ہیں جو یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد کریں گے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں گے"
انہوں نے مربوط ابتدائی انتباہی نظام کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کی پہل اور نیوکلیائی ادویات میں برکس ممالک کے تعاون کے لیے روس کی پہل کے تئیں ہندوستان کی حمایت کا اظہار کیا
برکس ٹی بی ریسرچ نیٹ ورک پہل سے ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا
Posted On:
05 AUG 2023 5:30PM by PIB Delhi
"ہندوستان کی زیر صدارت جی نے عالمی جنوب کے خدشات کو واضح طور پر سامنے رکھنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اس کے کردار سے استفادہ کرتے ہوئے اس کے پیشرو (انڈونیشیا) اور جانشین (برازیل) دونوں جی 20 ٹرائیکا میں شامل ہیں۔ یہ صورتحال عالمی جنوب کے ممالک کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی اور روشنی ڈالے گی اور عالمی گورننس کی اعلیٰ سطح پر ان مسائل کو حل کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گی۔ یہ بات آج صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جنوبی افریقہ کے ڈربن میں برکس وزرائے صحت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مرکزی وزیر صحت نے "یو ایچ سی2023 کی راہ میں پائیدار صحت سے متعلق فرق کو دور کرنے " کے موضوع کے ذریعہ یونیورسل ہیلتھ کوریج( یو ایچ سی) کے ایجنڈے کو ترجیح دینے کے لیے جنوبی افریقہ کے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی افریقہ کی برکس پہل ہندوستان کی جی 20 سے متعلق ترجیحات کے عین مطابق ہے جس میں ہیلتھ ایمرجنسی مینجمنٹ، طبی انسدادی اقدامات اور خاص طور پر 'ڈیجیٹل ہیلتھ اختراعات اور حل شامل ہیں جو یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد کریں گے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں گے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان نے مربوط ابتدائی انتباہی نظام کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے اقدام کی حمایت کی ہے کیونکہ اس سے مستقبل میں صحت کے بحرانوں کے لیے تیاری بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا "یہ تعاون بین الاقوامی صحت کے ضوابط (2005) کے مطابق، برکس ممالک کے سماجی اور اقتصادی حالات پر ان کے اثرات کو کم کرتے ہوئے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر مداخلتوں کو ڈیزائن کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔"
مرکزی وزیر نے نیوکلیائی ادویات میں برکس ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے روس کی پہل کا بھی خیر مقدم کیا اور نیوکلیائی ادویات کے موضوع پر ایک بین الاقوامی ماہر فورم کی تشکیل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "اس میدان میں تعاون نہ صرف علم کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ برکس ممالک میں تکنیکی ترقی کو بھی فروغ دے گا"۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے برکس ٹی بی ریسرچ نیٹ ورک پہل کے ساتھ ہندوستان کی جاری وابستگی کابھی اعادہ کیا اور اس کے آغاز کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے 2030 تک ٹی بی کو ختم کرنے کی ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ میٹنگ کے نتائج کو فوری اور عزم کے ساتھ نافذ کریں اور تعمیری مصروفیات کو منظم کرنے پر جنوبی افریقہ کی وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برکس کی آئندہ صدارت کے لیے روس کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8000
(Release ID: 1946166)
Visitor Counter : 133