صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے مدوملائی ٹائیگر ریزرو میں تھیپا کڈو ایلیفینٹ کیمپ کا دورہ کیا اور  مہاوتوں اور کیوڈیوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 05 AUG 2023 7:02PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (5 اگست، 2023) مڈومالائی ٹائیگر ریزرو میں ایشیا کے سب سے قدیم ایلیفینٹ کیمپوں میں سے ایک تھیپاکڈو ایلیفینٹ کیمپ کا دورہ کیا اور مہاوتوں اور کیوڈیوں کے ساتھ بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات کی سرگرمیوں کو اس کے ہاتھیوں کی دیکھ بھال کے انتظام کے لیے آسکر جیتنے والی دستاویزی فلم "ہاتھی کے سرگوشیاں" کے ذریعہ  عالمی سطح پر پہچان ملی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قومی ورثے کے تحفظ کے ایک حصے کے طور پر ہاتھیوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت تھیپاکڈو ایلیفینٹ کیمپ میں "جدید ترین ایلیفینٹ کنزرویشن سینٹر اور ایکو کمپلیکس" قائم کر رہی ہے تاکہ اسے ایشیائی ہاتھیوں کے تحفظ کا علمبردار بنایا جا سکے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی برادریاں ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس لیے ان کے آئینی حقوق کو یقینی بنانا اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تھیپاکڈو  ایلیفینٹ کیمپ کے انتظام کے لیے بٹاکرومبر، کٹونائیکر اور مالاسر قبائلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے روایتی علم اور تجربے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7996



(Release ID: 1946113) Visitor Counter : 99