امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے کاماکھی نگر-ڈبوری سیکشن کو 761 لین میں تقسیم کرنے اور 34 کروڑ روپے کی لاگت سے موتر سے بنر براستہ لاڈوگاؤں تک سڑک کو  چوڑا کرنے اور مضبوط بنانے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا


5 اگست2019 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دفعہ 370 کی منسوخی اور کشمیر کو ہمیشہ کے لیے بھارت میں ضم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا آج کشمیر نہ صرف مرکزی دھارے میں شامل ہوگیا ہے بلکہ کشمیر میں امن کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ملک میں شاہراہوں کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اہمیت دی گئی ہے اور اس کے لیے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے

وزیر اعظم مودی کا ماننا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ، شاہراہوں کی تعمیر سے ملک

کی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ جب تک ملک کا مشرقی حصہ ترقی نہیں کرتا، ملک مکمل طور پر ترقی نہیں کر سکتا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ مشرقی خطے کو اہمیت دی ہے

ایک وقت تھا جب یہ پورا خطہ نکسلیت سے متاثر تھا لیکن گزشتہ سالوں میں مودی حکومت نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر نکسلیت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے اور اس کے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں

وزیر اعلی ٰ جناب نوین پٹنائک نے بھی نکسلیت کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہمیشہ مرکزی حکومت کا ساتھ دیا ہے

مودی حکومت نکسلیت کے خلاف مضبوط جنگ لڑنے کے لیے پرعزم ہے

جناب نوین پٹنائک نے مودی حکومت کے ہر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقدام کو نچلی سطح پر نافذ کیا ہے، اوڈیشہ حکومت نے خود ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں کئی نئے اقدامات کیے ہیں اور پورے ملک کو دکھایا ہے کہ جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں تو قدرتی آفات کو کم کیا جاسکتا ہے

اوڈیشہ میں آنے والے سمندری طوفان میں ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، لیکن آج جب بھی کوئی طوفان اوڈیشہ سے ٹکراتا ہے تو کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا ہے، جس کی پوری دنیا میں ستائش کی جاتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ڈی آر ایف اور این ڈی ایم اے کے ذریعے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو حکمرانی کا ایک اہم اور لازمی حصہ بنا دیا ہے اور اوڈیشہ حکومت نے اس کی مکمل حمایت کی ہے

Posted On: 05 AUG 2023 4:08PM by PIB Delhi

  مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے کاماکھی نگر-ڈبوری سیکشن کو 761 لین میں تقسیم کیا اور 34 کروڑ روپے کی لاگت سے موتر سے بنر براستہ لاڈوگاؤں تک سڑک کو کرنے اور مضبوط بنانے کے پرواجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی جناب نوین پٹنائک اور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان سمیت متعدد معززین اس موقع پر موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور کشمیر کو ہمیشہ کے لیے بھارت میں ضم کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کشمیر نہ صرف قومی دھارے میں شامل ہو چکا ہے بلکہ وہاں امن کے ساتھ ساتھ ترقی کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کااکھیا نگر-ڈبوری کو چار لین تک چوڑا کرنے کا کام آج قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ اس 761 کلومیٹر لمبے سیکشن پر 51 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ شاہراہ اڈیشہ کے معدنیات سے مالا مال انگل اور ڈھینکنال اضلاع کو قومی شاہراہ کے ذریعے ریاست اور ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں اہم ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور معیشت کی ترقی شاہراہوں سے جڑی ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں شاہراہوں کی ترقی کے لیے کافی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کالاہانڈی میں موٹر سے لادوگاؤں کے راستے بنر تک سڑک کی چوڑائی اور مضبوطی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس 15کلومیٹر لمبی سڑک پر 34کروڑ روپے کی لاگت سے کام کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور اس کے لیے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا ماننا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے تیز رفتار ی کے ذریعے تیزی سے ٹول وصولی، حصول اراضی کے عمل میں موثریت، تنازعات کے تیزی سے حل، انفارمیشن ٹکنالوجی پر زور دینے اور فنڈنگ کے متبادل طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے سائنسی نقطہ نظر اپناتے ہوئے شاہراہوں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اڈیشہ کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن سے ریاست کی معیشت کو فروغ ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ جب تک ملک کا مشرقی حصہ ترقی نہیں کرتا، ملک مکمل طور پر ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں کو ترقی کے پیمانے پر مساوی بنیادوں پر لائیں گے تب ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ہمیشہ مشرقی خطے کو اہمیت دی ہے اور اوڈیشہ پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب یہ پورا خطہ نکسلیت سے متاثر تھا لیکن گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر نکسلیت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے اور اس کے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اوڈیشہ اور ریاست کے وزیر اعلی ٰ جناب نوین پٹنائک نے نکسلیت کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہمیشہ مرکزی حکومت کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نکسلیت کے خلاف مضبوط جنگ لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اوڈیشہ کے لیے بہت کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کی پچھلی حکومت نے 1,14,000 کروڑ روپئے منتقلی اور گرانٹ ان ایڈ کے تحت دیئے تھے جبکہ مودی حکومت نے دونوں مدوں میں 4,57,000 کروڑ روپئے دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ مودی حکومت نے کل مختص رقم کو 3 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 18 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا کام کیا ہے جو کہ 6 گنا سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اڈیشہ میں ریلوے کے لیے 10,000 کروڑ روپئے دیئے ، 800 کروڑ روپئے کی لاگت سے انڈین آئل پائپ لائن فراہم کی ، آئی آئی ٹی بھوبنیشور کی تعمیر کی ، انڈین سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کھولا ، ای ایس آئی اسپتال بھوبنیشور کو اپ گریڈ کیا گیا اور ریاست میں 1500 بستروں والے ایمس بھوبنیشور بھی تعمیر کیا گیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت اوڈیشہ کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت ریاست کے 40 لاکھ کسان مستفید ہوئے، جل جیون مشن کے تحت پینے کا صاف پانی 54 لاکھ گھروں تک پہنچا، 90 لاکھ بیت الخلا بنائے گئے، 3.25 کروڑ لوگوں کو فی کس ماہانہ 5 کلو چاول مفت مل رہا ہے، 6 لاکھ اجولا کنکشن دیئے گئے ہیں اور 17 لاکھ دیہاتیوں کے لیے گھر بنانے کا کام بھی نریندر مودی حکومت نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اڈیشہ قدرتی آفات کا شکار ریاست ہے لیکن وزیر اعلی ٰ جناب نوین پٹنائک نے حکومت ہند کے ہر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اقدام کو نافذ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خود اوڈیشہ حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں کئی نئے اقدامات کیے  ہیں اور پورے ملک کو بتایا ہے کہ جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں گی تو قدرتی آفات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 1999 میں اوڈیشہ میں آنے والے سمندری طوفان میں ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے لیکن آج جب بھی کوئی طوفان اوڈیشہ سے ٹکراتا ہے تو اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوتا ہے جس کی پوری دنیا میں ستائش کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ڈی آر ایف اور این ڈی ایم اے کے ذریعے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو گورننس کا ایک اہم حصہ بنایا ہے اور اوڈیشہ حکومت نے اس میں مکمل تعاون دیا ہے۔

***

(ش ح  ع ا  ع ر)

U. No. 7993


(Release ID: 1946091) Visitor Counter : 141