الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر 6 اگست کو آئی آئی ٹی مدراس کے زیر اہتمام 'ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-وی' سمپوزیم میں شرکت کریں گے

Posted On: 05 AUG 2023 12:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صبعت کاری، ہنرمندی کے فروغ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی راجیو چندر شیکھر اتوار کو چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس اور آئی آئی ٹی ایم پرورتک ٹیکنالوجیز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 'ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-وی' سمپوزیم میں حصہ لیں گے۔

'آر آئی ایس سی-وی راستے کے ذریعے بھارت میں الیکٹرانکس کے مستقبل' کو دکھانے والی اس تقریب میں طلبہ ،صنعت کے پیشہ ور افراد، محققین اور وہ تمام لوگ شرکت کریں گے جو بھارت میں بڑھتے ہوئے آر آئی ایس سی-وی ایکو سسٹم کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

جناب راجیو چندر شیکھر اور آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی دیگر معززین کے ساتھ اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

سمپوزیم میں ماہرین تعلیم اور صنعت کے ماہرین کی بصیرت افروز ٹیک ٹاک، مقامی آر آئی ایس سی-وی پروسیسرز کی نمائش کرنے والے انٹرایکٹو اسٹالز، ایک دلچسپ ہیکاتھون اور ایک خصوصی سرمایہ کار سیشن پیش کیا جائے گا۔

آر آئی ایس سی-وی کے بارے میں

'آر آئی ایس سی' کا مطلب ہے 'ریڈیوسڈ انسٹرکشن سیٹ کمپیوٹر' اور 'وی' کا مطلب پانچواں جنریشن ہے۔ آر آئی ایس سی-وی پروجیکٹ 2010 میں شروع ہوا تھا۔ آر آئی ایس سی-وی آئی ایس اے اوپن اسٹینڈرڈ تعاون کے ذریعے پروسیسر جدت طرازی کے ایک نئے دور کو ممکن بناتا ہے اور اس کا مقصد آرکیٹیکچر پر مفت ، ایکسٹینسیبل سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی آزادی کی ایک نئی سطح فراہم کرنا ہے ، جس سے کمپیوٹنگ ڈیزائن اور جدت طرازی کے اگلے 50 برسوں کی راہ ہموار ہوگی۔ پروفیسر کاماکوٹی نے آر آئی ایس سی-وی آئی ایس اے پر مبنی بھارت کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن کردہ مائکروپروسیسر 'شکتی' تیار کیا۔

آر آئی ایس سی-2015 فاؤنڈیشن 2022 میں قائم کی گئی تھی جس کے بانی ممبروں میں سے ایک آئی آئی ٹی مدراس تھا۔ ڈی آئی آر-وی (ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-وی) مائکروپروسیسر پروگرام 2023 میں حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا ، جس کا مجموعی مقصد بھارت میں ، دنیا کے لیے مستقبل کے لیے مائکروپروسیسرز کی تخلیق کو قابل بنانا اور دسمبر 2023 تک صنعت کے معیار کے سلیکون اور ڈیزائن کی جیت حاصل کرنا ہے۔

آر آئی ایس سی-وی آئی ایس اے پر مبنی ڈیزائن بہت ساری کمپنیوں اور اسٹارٹ اپ کے ذریعہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اوپن سورس اور مفت ہے۔ ماہرین تعلیم کے لیے ، آر آئی ایس سی -وی آئی ایس اے کی تدریس متعدد دلچسپ تحقیق اور ایپلی کیشنز کے ساتھ صنعت سے متعلق نصاب کھولتی ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 7990



(Release ID: 1946013) Visitor Counter : 78