تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی  کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں سہارا گروپ کی کوآپریٹو سوسائٹیز کے رقم جمع کرانے والے مجاز افراد کوسی آر سی ایس- سہارا ریفنڈ پورٹل کے ذریعے رقومات منتقل کیں


مودی حکومت ملک کے ہر غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیےعہد بستہ ہے

مودی حکومت رقم جمع کرانے والے افراد کی محنت کی کمائی کا  ایک ایک روپیہ واپس دلانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے

تمام متعلقہ ایجنسیوں نے ڈپازٹرز کی جمع کرائی گئی رقم کو ریکارڈ وقت میں واپس دلانے کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے جس سے جمع کنندگان کو ان کی رقم واپس مل رہی ہے

پورٹل کے آغاز کے وقت، یہ بتایا گیا تھا کہ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے 45 دن کے اندر رقم جمع کرانے والےمجاز افراد کو رقم ادا کر دی جائے گی، لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی اور بھارتی حکومت  کی تمام ایجنسیوں نے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں رقم کی منتقلی کاعمل شروع کر دیا ہے

آج 112 مستفیدین کے فی کس بینک کھاتے میں 10000 روپے   جمع کئے گئے ہیں، جلد ہی رقم جمع کرانے والے تمام افراد کو ان کی رقم واپس مل جائے گی

امداد باہمی کی وزارت  کے اس اقدام سے  سرمایہ لگانے والے کروڑوں افراد کے ذہنوں میں اطمینان اور اعتماد پیدا ہوا ہے

سہارا گروپ میں پیسہ لگانے والے افراد  نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں امداد باہمی  کی وزارت کی طرف سے ان کی رقم کی واپسی کے لیے کی گئی کوششوں تئیں تشکر کا اظہار کیا

Posted On: 04 AUG 2023 3:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں سہارا گروپ آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے رقم جمع کرنے والے مجاز افراد کو سی آر سی ایس سہارا ریفنڈ پورٹل کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر امداد باہمی  کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، سپریم کورٹ کے سابق جج جناب  آر سبھاش ریڈی، امداد باہمی  کی وزارت کے سکریٹری جناب گیانش کمار،اور رقم کی واپسی کے عمل میں مدد کے لیے متعین  خصوصی ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے چار سینئر افسران موجود تھے۔اور کچھ ایسے  جمع کنندگان بھی موجود تھے جنہوں نے رقم  واپس حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ALGN.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت  ملک کے ہر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور غریب اور پسماندہ طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ امداد باہمی کی وزارت نے آج اس سمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے جمع کنندگان کی جمع کرائی گئی رقم کو ریکارڈ وقت میں واپس دلانے کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے جس سے جمع کنندگان کو ان کی رقم واپس مل رہی ہے۔ 18 جولائی 2023 کوسی آر سی ایس سہارا ریفنڈ پورٹل کے آغاز کے وقت، یہ بتایا گیا تھا کہ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے 45 دن کے اندر رقم جمع کرانے والے مجاز افراد کو رقم ادا کر دی جائے گی، لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی اور بھارتی حکومت کی  تمام متعلقہ ایجنسیوں نے مل کر کام کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں قابل ستائش کام کیا ہے۔ فنڈز کی منتقلی کا عمل ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 10,000روپے 112 مستفیدین میں سے ہر ایک کے بینک کھاتوں میں جمع کیے جا رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ امداد  باہمی  کی وزارت کے اس اقدام سے پیسہ لگانے والے کروڑوں افراد کے  ذہنوں میں اطمینان اور اعتماد کا احساس پیدا ہوا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر نے کہا کہ امداد باہمی کی وزارت کی تشکیل دیئے جانے کے وقت، وزارت کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا جس میں کوآپریٹو ڈھانچے کو مضبوط کرنا، تقریباً 75 سال پہلے بنائے گئے کوآپریٹو قوانین میں بروقت تبدیلیاں کرنا، اور دوبارہ۔ عوام کے درمیان کوآپریٹیو پر کھوئے ہوئے اعتماد کو قائم کرنا شامل تھا۔ امداد باہمی  کی وزارت نے ان تمام چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ملک کے کروڑوں سرمایہ کاروں کو سہارا گروپ کی چار کوآپریٹو سوسائٹیوں میں پچھلے تقریباً 15 سالوں سے پھنسے ہوئے کروڑوں روپے کی واپسی میں مدد کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ سی آر سی ایس- سہارا ریفنڈ پورٹل پر تقریباً 33 لاکھ ایسے افراد کو رجسٹر کیا گیا جنھوں نے سہارا گروپ میں پیسہ لگایا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E27D.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ تقریباً ایک سال پہلے امداد باہمی  کی وزارت نے سہارا گروپ کی چار کوآپریٹو سوسائٹیوں میں پھنسے سرمایہ کاروں کی رقم کی واپسی کے لیے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ تمام متعلقہ فریقوں کو ساتھ لے کر امداد باہمی کی وزارت نے تمام محکموں کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی۔ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا  کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی  تشکیل دی  جائے گی اورپیسہ لگانے والے مجاز افراد کو رقم کی واپسی کا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر نے کہا کہ آج 112 سرمایہ کاروں کو 10,000 روپے کی رقم ادا کی جا رہی ہے کیونکہ رقم کی واپسی پر پہلا حق چھوٹے سرمایہ کاروں کا ہے۔ لیکن مستقبل قریب  میں تمام سرمایہ کاروں کو ان کی رقم یقینی طور پر واپس مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی کی اگلی قسط کے اجراء میں اور بھی کم وقت لگے گا کیونکہ آڈٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ ملک کی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے ہر شہری کی جمع پونجی کو محفوظ کرے اور آئین کے تحت حاصل حقوق کا استعمال کرتے ہوئے قانون پر عمل کرتے ہوئے  ان کی رکی ہوئی رقم  واپس کرے۔ جناب شاہ نے سہارا گروپ کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے پیسہ لگانے والوں  کو یقین دلایا کہ مودی حکومت ان کی محنت کی کمائی کا ایک ایک روپیہ واپس حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ جناب امت شاہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جناب آر سبھاش ریڈی، امداد باہمی کی وزارت   میں سکریٹری جناب گیانش کمار، خصوصی  سکریٹری جناب وجے کمار اور   امداد باہمی  کی وزارت کے افسران اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کااس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فنڈز کی منتقلی کا عمل ریکارڈ وقت میں شروع کیا۔ سہارا گروپ کے سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں امداد باہمی  کی وزارت کی طرف سے اپنی رقم کی واپسی کے لیے کی گئی کوششوں کے تئیں تشکرکا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LNRR.jpg

 پہلے مرحلے میں آج، سہارا گروپ کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے 112 جمع کنندگان  کو ان کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں کے ذریعے ہر ایک کو 10،000 روپے ادا کیے گئے۔ پہلے مرحلے کے تجزیے کی بنیاد پر، آڈیٹر کی طرف سے دعووں کی تصدیق کے لیےامیکس کیوریس  کی مدد سے ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) تیار کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے 18 جولائی 2023 کو سینٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (سی آر سی ایس)- سہارا ریفنڈ پورٹل https://mocrefund.crcs.gov.in کا آغاز کیا تھا۔ اس پورٹل کوسہارا گروپ - سہارا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، سہارا یونیورسل ملٹی پرپز سوسائٹی لمیٹڈ، ہمارا انڈیا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ اور اسٹارز ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے مجاز جمع کنندگان کے  دعوے داخل  کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 سپریم کورٹ نے مورخہ 29 مارچ 2023 کواپنے حکم کے ذریعے ہدایت کی کہ 5000 کروڑ روپے سہارا گروپ آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے حقیقی جمع کنندگان کے جائز واجبات کی ادائیگی کے لیے ’’سہارا- سیبی ریفنڈ اکاؤنٹ‘‘ سے مرکزی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز (سی آر سی ایس) کو منتقل کیے جائیں۔ ادائیگی کے پورے عمل کی نگرانی جناب  گورو اگروال، ماہر ایڈوکیٹ، امیکس کیوری کے تعاون سے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق،سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر سبھاش ریڈی کر رہے ہیں۔ رقم کی واپسی کے عمل میں تعاون فراہم کرنے  کے لیے مذکورہ بالا سوسائٹیوں میں سے ہر ایک کے  چار  سنیئر خصوصی سینئر افسر (او ایس ڈیز) مقرر کیے گئے ہیں۔

دعوے داخل کرانے کے لیے تیار کردہ آن لائن پورٹل صارف کے لیے سازگار، موثر اور شفاف ہے۔ تمام تر عمل ڈیجیٹل ہے۔ پورٹل میں ضروری چیک اور بیلنس شامل کیے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ محض مجاز  جمع کنندگان کے جائز ڈپازٹس ہی واپس کیے جائیں۔ مذکورہ پورٹل تک امداد باہمی کی وزارت  کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان سوسائٹیوں کے حقیقی ڈپازٹرز کو پورٹل پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو بھر کر اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر کے اپنے دعوے جمع کرانا ہوں گے۔ جمع کنندگان کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے آدھار کارڈ کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔ مقرر کردہ سوسائٹیز آڈیٹرز اور او ایس ڈیز کے ذریعے ان کے دعووں اور اپ لوڈ کردہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد، حقیقی جمع کنندگان کو ادائیگی ان کے آن لائن دعوے دائر کرنے کے بعد 45 دنوں کے اندر ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی، جس کا انحصار فنڈز کی دستیابی پر ہے اور یہ کہ انہیں ایس ایم ایس/پورٹل کے ذریعے صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ سوسائٹیز کے حقیقی جمع کنندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس اپنے دعوے اور ڈپازٹس کے ثبوت کے طور پر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ آدھار سے منسلک موبائل نمبر اور بینک اکاؤنٹ موجود ہے۔

*************

ش ح۔ش م۔ س ا

U- 7968


(Release ID: 1945831) Visitor Counter : 109