وزارت دفاع
فوج میں بجلی کی گاڑیوں کی شمولیت
Posted On:
04 AUG 2023 2:00PM by PIB Delhi
وزارت دفا ع کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ادالا پربھاکر ریڈی اور جناب مارگنی بھارت کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی فوج ملک بھر کے ’امن اسٹیشنوں‘ میں محدود تعداد میں بجلی کی گاڑیوں (ای وی) کی مرحلہ وار شمولیت متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اس کا مقصد جدید ترین تکنیکی ترقی کے مطابق ڈھالنا، سبز توانائی کو تحریک دینا اور فوسل ایندھن پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ ہندوستانی فوج ملک بھر میں درج ذیل بجلی کی گاڑیاں شامل کر رہی ہے:
ہلکی گاڑیاں (بجلی)
بسیں (بجلی)
موٹر سائیکل (بجلی)
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 7957 )
(Release ID: 1945746)
Visitor Counter : 96