وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کولکاتا کا پپوا نیوگنیا کے موریسبی بندرگاہ تک کا پورٹ کال

Posted On: 03 AUG 2023 2:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز سہیادری اور کولکاتا، جو مشرقی آئی او آر کے مشن پر تعینات ہیں، 2 اگست 2023 کو موریسبی بندرگاہ پر پہنچ گئے، جہاں وہ پپوا نیو گنیا کے ساتھ بحری شراکت داری اور تعاون میں اضافہ کریں گے۔

پورٹ کال کے دوران دونوں جہازوں کے افراد پیشہ ورانہ بات چیت، ثقافتی تبادلے، یوگا کے اجلاس اور جہازوں کے دورے سمیت مختلف سرگرمیوں میں پی این جی دفاعی افواج کے ساتھ مصروف عمل ہوں گے۔ پورٹ کال کا مقصد سمندری شعبے میں ہندوستان اور پپوا نیوگنیا کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔

آئی این ایس سہیادری ملک کے اندر تیار کردہ اور پروجیکٹ17 کلاس کثیر عملی جنگی جہاز کے زمرے میں تیسرا جہاز ہے، جسے کیپٹن راجن کپور کے ذریعہ کمانڈ کیا جارہا ہے۔ آئی این ایس کولکاتا، ملک کے اندر تیار کردہ اور پروجیکٹ 15 اے کلاس ڈسٹرائیر کے طور پر بنایا گیا پہلا جہاز ہے اور اس کی کمانڈنگ کیپٹن شرد سِن سُن وال کررہے ہیں۔  دونوں جہازوں کو میزاگن ڈاک لمیٹیڈ ممبئی کے ذریعہ تعمیر کیاگیا ہے اور یہ دونوں جدید اسلحوں اور سینسر سے لیس ہیں، جو تینوں طرف سے ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

****

( م ن۔ق ت۔ع ر(

 U. No.7908


(Release ID: 1945385) Visitor Counter : 132