ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو نے کہا کہ سمدر یان  پروجیکٹ کا مقصد  عملے کے تین افراد کو  گہرے سمندری وسائل کے مطالعے کے لئے  پانی میں چھ کلومیٹر کی گہرائی میں بھیجنا ہے


ڈیپ اوشین مشن   کا مقصد  ، سمندری وسائل  کو بروئے کار لانا  ہے

Posted On: 03 AUG 2023 2:00PM by PIB Delhi

زمینی علوم کے مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو  نے آج کہا ہے کہ سمدریان پروجیکٹ کا مقصد  عملے کے تین افراد کو  سمندر میں  6000 میٹر کی گہرائی میں  بھیجنا ہے تاکہ گہرے سمندری وسائل  کا مطالعہ کیا جاسکے اور حیاتیاتی تنوع کا جائزہ لیا جاسکے ۔  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بیان دیتے  ہوئے انہوں  نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے  ایکو نظام  میں کوئی گڑبڑ نہیں  پیدا ہوگی کیونکہ   وسائل  کی دریافت کے لئے آبدوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 جناب رجیجو نے ایوان کو بتایا کہ ڈیپ اوشین مشن سے  حکومت کی ،سمندری معیشت کی پالیسی  کو مد  د  ملتی ہے ،جس میں   ملک کی جی ڈی پی  کی  نمو  کی صلاحیت  ہے  اور  اس  پالیسی میں   ملک کی  اقتصادی ترقی کے لئے سمندری وسائل کے لگاتار  استعمال  ، بہتر گزر بسر وروز گار اورسمندری ایکو نظام   کی صحت  کی بات کہی گئی ہے ۔

*************

 

 

ش ح۔اس۔ رم

U-7905


(Release ID: 1945364) Visitor Counter : 111