وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلی کیشنز ڈویژن نے دلّی کتاب میلے – 2023 میں نمائش میں عمدگی کے لیے ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 02 AUG 2023 6:40PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے ممتاز اشاعتی ادارے ، پبلی کیشنز  ڈویژن نے دلّی کتاب میلے – 2023 میں نمائش میں عمدگی کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ ، آج 2 اگست ، 2023 ء  کو  نئی دلّی کے پرگتی میدان میں منعقدہ کتاب میلے کی اختتامی نیز تفویض ایوارڈ   تقریب میں دیا گیا ۔  پبلی کیشز  ڈویژن کی سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل محترمہ انوپما بھٹناگر نے پبلی کیشنز  ڈویژن ، تجارت کے فروغ کی بھارتی تنظیم ( آئی ٹی پی او ) اور بھارت کے ناشروں کی فیڈریشن ( ایف آئی پی ) کے سرکردہ عہدیداران کے ساتھ ساتھ  پبلی کیشنز  ڈویژن کی پوری آرگنائزنگ ٹیم کی موجودگی میں یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GLDZ.jpg

آئی ٹی پی او نے ایف آئی پی کے اشتراک کے ساتھ 27 ویں دلّی کتاب میلے کا انعقاد ، 29 جولائی سے 2 اگست ، 2023 ء تک نئی دلّی کے پرگتی میدان میں کیا تھا ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے محکمے پبلی کیشنز ڈویژن نے پرگتی میدان کے ہال نمبر 11 میں اسٹال نمبر 12 میں اپنی کتابوں اور رسائل و جرائد کی نمائش کی تھی ۔

نمائش دیکھنے آنے والے کتابوں کے شائقین  نے پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ نمائش کے لئے پیش کی گئیں  کتابوں کے نہایت  پُر اثر اور عمدہ کلیکشن  کی ستائش کی ۔ پبلی کیشنز ڈویژن کی جانب سے نمائش کے لئے پیش کتابوں میں ملک کی تعمیر ، تاریخ اور وراثت سے لے کر سوانح حیات ، حوالہ جاتی کتابوں اور بچوں کے ادب کا احاطہ کیا گیا تھا ۔ کتابوں کے سیٹ میں راشٹر پتی بھون سے متعلق  قیمتی اور کمیاب کتابیں ، صدورِ جمہوریہ ، نائب صدور اور وزیر اعظم کی چنندہ تقاریر کے مجموعہ  وغیرہ شامل تھے ، جنہیں خاص طور پر پبلی کیشنز  ڈویژن نے شائع کیا ہے ۔ ان کتابوں کی بھی  ، نمائش دیکھنے آنے والے شائقین نے بہت ستائش کی ۔

پبلی کیشنز ڈویژن کی جانب سے ہر سال شائع کی جانے والی مقبول حوالہ جاتی  کتاب ‘‘ انڈیا / بھارت ‘‘ اُن کتابوں میں شامل تھی ، جس نے خاص طور پر لوگوں کو راغب کیا۔ پبلی کیشنز ڈویژن کی آرٹ اور ثقافت  پر شاندار   با تصویر  کتابیں بھی شائقین کی پسندیدہ کتابوں میں شامل تھیں ۔ پبلی کیشنز  ڈویژن  کی خاص کتاب ‘‘ یوجنا کلاسکس ’’ کا کل اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے اجرا کیا تھا ۔ یہ کتاب جلد ہی پبلی کیشنز ڈویژن کی بُک گیلری ، سُوچنا بھون میں اور ویب سائٹ  www.publicationsdivision.nic.in پر دستیاب ہوگی۔

کتابوں کے ساتھ ساتھ پبلی کیشنز  ڈویژن کے مقبول اور کثیر اشاعت والے جرائد جیسے یوجنا ، کوروکشیتر ، آج کل اور بال بھارتی کی بھی شائقین  نے بہت ستائش کی  اور جرائد کے لیے اپنی پُر خلوص  تعریف کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ ، پبلی کیشنز  ڈویژن کے ذریعہ شائع کئے جانے والے ایمپلائیمنٹ نیوز / روزگار سماچار کی بھی نمائش دیکھنے آنے والے کتابوں کے شائقین  نے تعریف کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TPL4.jpg

**********

( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا ) 

U.No. 7888




(Release ID: 1945305) Visitor Counter : 99