ارضیاتی سائنس کی وزارت

برصغیر ہند پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

Posted On: 02 AUG 2023 4:17PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے 2020 میں ‘ہندوستانی خطے پر موسمیاتی تبدیلی کا تجزیہ’ شائع کیا ہے، جس میں برصغیر ہند پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا ایک جامع جائزہ شامل ہے۔ رپورٹ کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  1. سال 2018-1901 کے درمیان ہندوستان کے اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 0.7 ڈگری سلیس کا اضافہ ہوا ہے۔
  2. سال 2015-1950 کے دوران روزانہ کی شدید بارشوں کی فریکوئنسی (بارش کی شدت> 150 ملی میٹر فی دن) میں تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا۔
  3. سال 2015-1951 کے دوران ہندوستان میں خشک سالی کی تعدد اور مقامی حد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
  4. شمالی بحر ہند میں سمندر کی سطح میں اضافہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں (2017-1993) میں سالانہ 3.3 ملی میٹر کی شرح سے ہوا۔
  5. سال 2018-1998 کے مانسون کے بعد کے سیزن کے دوران بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفانوں کی تعدد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) معمول کے مطابق ہندوستانی خطے میں آب و ہوا کی نگرانی کرتا ہے اور ‘‘سالانہ آب و ہوا کا خلاصہ’’ کے نام سے سالانہ رپورٹ شائع کرتا ہے۔  آئی ایم ڈی ماہانہ آب و ہوا کا خلاصہ جاری کرتا ہے۔ سالانہ آب و ہوا کے خلاصے میں متعلقہ مدت کے دوران ہونے والے درجہ حرارت، بارش اور شدید موسمی واقعات کے بارے میں معلومات شامل ہوتی  ہیں۔

یہ معلومات ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ع ن

(U: 7882)



(Release ID: 1945136) Visitor Counter : 117