کانکنی کی وزارت
غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات
Posted On:
02 AUG 2023 2:22PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 کے سیکشن 23 سی کے مطابق ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی، نقل و حمل اور غیر قانونی طور پر کھودی گئی معدنیات کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور اس سے منسلک مقاصد کے لیے ضابطے وضع کریں۔ اب تک، 21 ریاستی حکومتوں نے غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 کی دفعہ 23 سی کے تحت ضابطے وضع کیے ہیں۔
تاہم، ریاستی حکومتوں کی طرف سے انڈین بیورو آف مائنز (وزارت کان کنی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک ماتحت دفتر) کو غیر قانونی کانکنی پر جمع کرائے گئے سہ ماہی ریٹرن کی بنیاد پر، حکومت تلنگانہ کی طرف سے شناخت/رپورٹ کیے گئے غیر قانونی کان کنی کے معاملات کی تعداد اور اس کے نتیجے میں گزشتہ پانچ سال میں کی گئی کارروائی کی تفصیل ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہے۔
کان کنی کی وزارت نے انڈین بیورو آف مائنز کے ذریعے مائننگ سرویلنس سسٹم (ایم ایس ایس) تیار کیا ہے تاکہ مزید ضروری کارروائی کرنے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومت کو کسی بھی غیر قانونی کان کنی کی سرگرمی کی اطلاع دینے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکے۔ ایم ایس ایس ٹائم سیریز سیٹلائٹ امیجری ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے جسے بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ٹیکنالوجی اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی-این)، گاندھی نگر کے ذریعے دستیاب کرایا گیا ہے تاکہ لیز کی حدود سے باہر غیر قانونی کان کنی کی سرگرمی کا پتہ لگایا جا سکے۔
ضمیمہ
(آئی بی ایم کو غیر قانونی کان کنی پر جمع کرائے گئے سہ ماہی ریٹرن پر حکومت تلنگانہ کی طرف سے شناخت کیے گئے غیر قانونی کانکنی کے معاملات کی تعداد)
سال
|
معاملات کی تعداد
|
ایف آئی آر درج (نمبر)
|
عدالت میں دائر مقدمات (نمبر)
|
ضبط شدہ گاڑی (نمبر)
|
ریاستی حکومت کے ذر یعہ وصول کیا گیا جرمانہ ۔ (لاکھ روپے)
|
2017-18
|
6143
|
0
|
0
|
1
|
1112.78
|
2018-19
|
6553
|
0
|
0
|
0
|
1177.81
|
2019-20
|
7039
|
0
|
0
|
0
|
1175.6
|
2020-21
|
5620
|
0
|
0
|
0
|
820.32
|
2021-22
|
2831
|
0
|
0
|
73
|
793.81
|
میزان
|
28186
|
0
|
0
|
74
|
5080.32
|
************
ش ح - م م ۔ م ص
(U: 7861)
(Release ID: 1944983)
Visitor Counter : 107