اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے جولائی 2023 تک کی مدت کے لیے ریکارڈ توڑ پروڈکشن کی اطلاع دی
نیشنل مائنر 100 ملین ٹن کی کان کنی کمپنی بننے کے راستے پر گامزن
Posted On:
02 AUG 2023 12:43PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایک نورتن کمپنی نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نے، جولائی 2023 تک کی مدت کے لیے ریکارڈ توڑ پروڈکشن کی اطلاع دی ہے۔ نیشنل مائنر نے مالی سال 24 میں اب تک ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ 100 ایم ٹی (ملین ٹن) کان کنی کمپنی بننے کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔ این ایم ڈی سی بھی لگاتار دو مالی سال کے لیے اپنی 40 ایم ٹی کے تاریخی پروڈکشن کو پیچھے چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔
کمپنی نے جولائی 2023 تک 13.15 ملین ٹن خام لوہے کی پیداوار کی اور 14.18 ملین ٹن لوہے کی فروخت کی، جو کہ پروڈکشن اور فروخت میں بالترتیب 20فیصد اور 33.5 فیصد کی سالانہ ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ صرف جولائی میں، کان کنی کے بڑے ادارے نے 2.44 ملین ٹن پروڈکشن کیا اور 3.03 ملین ٹن خام لوہا فروخت کیا، جو کہ ماہانہ پروڈکشن اور فروخت میں بالترتیب 19 فیصد اور 2.7 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-7857
(Release ID: 1944949)
Visitor Counter : 128