وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میجر جنرل امیتا رانی نے ایم این ایس کے ایڈیشنل ڈی جی کا چارج سنبھالا

Posted On: 01 AUG 2023 4:45PM by PIB Delhi

          میجر جنرل امیتا رانی نے یکم  اگست 2023 کو ملٹری نرسری سروس (ایم این ایس) کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ جنرل آفیسر موصوفہ کالج آف نرسنگ، آرمی اسپتال (آر اینڈ آر)، دہلی کی سابق طالبہ ہیں۔ موجودہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے، وہ بریگیڈیئر ایم این ایس، ایچ کیو (این سی ) کے عہدے پر فائز تھیں۔

جنرل آفیسر کو سال 1983 میں ملٹری نرسنگ سروس میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے کوالٹی کنٹرول، انفیکشن کنٹرول اور روک تھام کے بندوبست، صحت  دیکھ بھال میں سکس سگما گرین بیلٹ سنگاپور  میں واقع نیشنل ہیلتھ کیئر اکیڈمی سے  ہاسپٹل اینڈ کوالٹی مینجمنٹ  میں پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ کورس کیا ہوا ہے۔ ایک قابل منتظم کے طور پر، وہ ڈی پی ایم سی ایچ (ای سی ) کولکتہ، 154 جی ایچ  میں پرنسپل میٹرن، ایم ایچ  جالندھر، ایم ایچ  الہ آباد اور کمانڈ اہاسپٹل  ایئر فورس، بنگلور جیسی اہم تقرریوں پر فائز رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-08-01at5.06.11PM7R25.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  م۔ ن ا۔

U- 7835


(Release ID: 1944787) Visitor Counter : 165
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil