شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں کے لیے نقل وحمل کے رابطے کے لیے بجٹ
Posted On:
31 JUL 2023 4:14PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ متعلقہ نوڈل وزارتوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، حکومت شمال مشرقی ریاستوں میں مندرجہ ذیل ریل، ہوائی اور سڑک کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، تاکہ خطے میں رابطے کو مضبوط کیا جا سکے۔
81,941 کروڑ روپے کی لاگت سے 1909 کلومیٹر کی کل لمبائی کا احاطہ کرتے ہوئے، شمال مشرقی ریاستوں میں مکمل طور پر/ جزوی طور پر ہونے والے کل 19 ریلوے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور منصوبہ بندی/ منظوری/ عملدرآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان میں سے، 482 کلومیٹر کی لمبائی کو شروع کیا گیا ہے اور مارچ، 2023 تک 37,713 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21 اکتوبر 2016 کو علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) - UDAN (اوڑے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا ہے، تاکہ ملک میں غیر خدماتی اور کم خدمت والے علاقوں سے پورے ملک میں علاقائی رابطے کو بڑھایا جا سکے اور ہوائی سفر کو عوام کے لیے سستابنایا جا سکے۔ روپسی، تیزو، تیز پور، پاسی گھاٹ، جورہاٹ، لیلاباری، شیلانگ، پاکیونگ، ایٹا نگر اور دیما پور کے ہوائی اڈے شمال مشرقی خطے میں اڑان کے تحت 64 روٹس پر مشتمل شروع کردئے گئے ہیں۔ شمال مشرقی علاقے میں 2014 میں 9 فعال ہوائی اڈے تھے۔ اس وقت شمال مشرقی خطے میں 16فعال ہوائی اڈے ہیں۔ مزید برآں، زیرو میں ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کی ریاستوں میں 1543.70 کروڑ روپے کے 13 بڑے بنیادی ڈھانچے کے کام زیر نفاذ ہیں۔
سڑک رابطہ:
ایم او آر ٹی ایچ کی مختلف اسکیموں کے تحت کل 261 سڑکوں کے منصوبے، جن کی کل منظور شدہ لاگت 1,02,594 کروڑ روپے ہے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) اور ریاستی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈیز) کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں زیر نفاذ ہیں۔
اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے، سابقہ شمال مشرقی روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) اور موجودہ شمال مشرقی خصوصی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت کل 3372.58 کروڑ روپے کے 77 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
مزید برآں، شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے تحت شمال مشرقی خطے میں ریل، ہوائی اور سڑک رابطے کو بہتر بنانے کے سلسلے میں این ای سی کی اسکیموں کے تحت 4345.16 کروڑ روپے کے 51 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے 2022-23 اور 2023-24 کے لیے ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کو فنڈز جاری کیے ہیں، جن کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں:
23- 2022 اور 24- 2023 کے دوران ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کوجاری کردہ رقم
|
( روپے کروڑ میں)
|
نمبر شمار
|
ریاستیں
|
بی ای
2022-23
|
2023-24
|
مختص
|
منظور شدہ رقم
|
جاری کردہ رقم
|
1
|
ارونا چل پردیش
|
1564.10
|
1757.00
|
1254.86
|
|
2
|
آسام
|
4300.14
|
3128.00
|
3128.00
|
1514.83
|
3
|
منی پور
|
467.22
|
716.00
|
|
|
4
|
میگھالیہ
|
1049.02
|
767.00
|
511.75
|
|
5
|
میزورم
|
297.50
|
500.00
|
399.24
|
|
6
|
ناگالینڈ
|
504.16
|
569.00
|
569.00
|
|
7
|
سکم
|
551.36
|
388.00
|
387.62
|
258.43
|
8
|
تریپورہ
|
349.79
|
708.00
|
|
|
میزان:
|
9083.29
|
8533.00
|
6250.47
|
1773.26
|
نئے منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے ضروری انوائرمنٹ امپیکٹ اسسمنٹ (ای آئی اے) کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق ضروری ماحولیات اور جنگلات کی منظوری وزارت/ محکموں/ریاستی حکومت کی متعلقہ ایجنسیوں سے بھی حاصل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7770
(Release ID: 1944359)
Visitor Counter : 101