شہری ہوابازی کی وزارت

2 واٹر ایروڈرومس اور 9 ہیلی پورٹس سمیت  479 آر سی ایس- اڈان راستے 74 ہوائی اڈوں کو جوڑ رہے ہیں

Posted On: 27 JUL 2023 3:32PM by PIB Delhi
  • آر سی ایس – اڈان سے 123 لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوئے ہیں۔
  • شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس)- اڈان(اڈے دیش کا آم ناگرک) اسکیم چلانے کے لئے ریجنل ایئر کنیکٹیویٹی فنڈ ٹرسٹ (آر اے سی ایف ٹی)  سے منتخب ایئر لائن آپریٹرز کو  رقم جاری کی گئی، 30 جون2023 تک وائبلٹی گیپ فنڈنگ  (وی جی ایف)  سے 2729.11 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

       اڈان کے تحت بولی کے چار راؤنڈ کی بنیاد پر، 479 فضائی راستے کام کر رہے ہیں، جو 74 ہوائی اڈوں کو جوڑ رہے ہیں، جن میں 2 واٹر ایروڈرومس اور 9 ہیلی پورٹس شامل ہیں۔ مذکورہ  اسکیم سے 123 لاکھ سے زیادہ مسافر مستفید ہوئے ہیں۔

    آئندہ  پانچ سال میں شہری ہوا بازی  کے شعبے میں کافی ترقی ہونے کا امکان ہے۔ ترقی کے کچھ شعبے درج ذیل ہیں:

  • حکومت نے ملک میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو فعال بنانے  کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں سے 11 گرین فیلڈ ہوائی اڈے پہلے ہی کام کر  رہے  ہیں۔جبکہ  چھ ہوائی اڈوں پر تعمیری کام جاری ہے۔
  • صنعت  کے اندازوں کے مطابق اگلے پانچ سال  میں بھارت میں سالانہ 1000 پائلٹوں کی ضرورت پڑ  سکتی ہے۔ ملک میں پائلٹوں کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) نے فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن پالیسی کو نرم بنایا   ہے۔
  • صنعت کے تخمینوں کے مطابق، بڑی گھریلو ایئر لائنز  کااپنے بیڑوں میں 900 سے زیادہ اضافے کرنے کا امکان ہے۔
  • حکومت نے اسکیم کی کرنسی کے دوران 1000 اڈان روٹس کو فعال کرنے اور اڈان پروازوں کے آپریشن کے لیے 2024 تک ملک میں 100 غیر  استعمال شدہ  اور زیر استعمال  ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈومس کو بحال کرنے / تیار کرنے کا  نشانہ طے کیا ہے ۔ اڈان ایک جاری مارکیٹ سے چلنے والی اسکیم ہے جہاں وقتاً فوقتاً بولی لگانے کے دور ہوتے ہیں  تاکہ مزید ڈیسٹینیشنز یعنی  منزلوں /اسٹیشنوں اور راستوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ مخصوص راستوں پر مانگ کے ان کے جائزے کی بنیاد پر، دلچسپی رکھنے والی ایئر لائنز اڈان کے تحت بولی لگانے کے وقت اپنی تجاویز پیش کرتی ہیں۔ ایک ہوائی اڈہ جو اڈان کے عطا کردہ راستوں میں شامل ہے اور  جس کی اڈان کے کاموں کے آغاز کے لیے اپ گریڈیشن/فروغ  کی ضرورت ہے، 'غیر استعمال شدہ  اور زیر استعمال   ہوائی اڈوں کے احیاء کی اسکیم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
  •  

    *************

     

     

    ش ح ۔ ش م ۔ ر ب

    U. No.7750

     



(Release ID: 1944229) Visitor Counter : 74