کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت نئی مصنوعات اور غذائی اجزاء شامل کیے گئے
مصنوعات کی فہرست میں ادویات کی تعداد بڑھ کر 1800 اور سرجیکل آلات کی تعداد 285 ہوگئی
Posted On:
28 JUL 2023 2:55PM by PIB Delhi
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کی نفاذکاری ایجنسی، فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسیز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے اپنی فہرست میں نئی مصنوعات کا اضافہ کیا ہے جن میں ڈیپگلفلوزن 10 ایم جی اور میٹ فارمن ہائیڈروکلورائڈ (توسیعی اجراء) 1000ایم جی ٹیبلیٹس برائے ذیابیطس، جن اوشدھی پروٹین (ہائی پروٹین) پاوڈر، جن اوشدھی پروٹین برائے خواتین (وی پروٹین پاوڈر) شامل ہیں ۔
فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسیز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، جو پردھا منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کو نافذ کرتاہے، باقاعدگی سے منڈی کے مختلف رجحانات کا تجزیہ کرتا ہے اور تجزیہ کی بنیاد پر، ان کیندروں کےذریعہ واجبی قیمتوں پر فروخت کرنے کے لیے ادویات اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔اسی سلسلے میں، پی ایم بی آئی نے اب ذیابیطس کے لیے ادویہ کی کچھ نئی اقسام اور واجبی قیمتوں پر مختلف قسم کے غذائی اجزاء کو شامل کیا ہے۔
حکومت نے ملک میں 31 دسمبر 2023 تک 10000 جن اوشدھی کیندر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 جون 2023 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 9512 جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کی مصنوعات کی فہرست میں 1800 ادویات اور 285 سرجیکل آلات اور دیگر استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ یہ مصنوعات منڈی کے مقابلے میں 50 سے 90 فیصد کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
ذیابیطس اور خواتین کی صحت کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، جن اوشدھی نے اپنی فہرست میں درج ذیل مصنوعات کو لانچ کرکے پہلے سے موجود فہرست میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ مصنوعات عوام الناس کے لیے پہلے سے ہی ملک بھر کے منتخب جن اوشدھی مراکز میں دستیاب ہیں۔
نمبر شمار
|
ڈرگ کوڈ
|
دوا کا نام
|
ڈبے کا سائز
|
جن اوشدھی ایم آر پی روپئے میں
|
1
|
2099
|
میٹ فورمن ہائیڈرو کلورائڈ (توسیعی اجراء) 1000 ایم جی اور ڈپگلفلوزن 10 ایم جی ٹیبلیٹس
|
10's
|
55.00
|
2
|
2100
|
میٹ فورمن ہائیڈروکلورائڈ (توسیعی اجراء) 500 ایم جی اور ڈپگفلوزن 10 ایم جی ٹیبلیٹس
|
10's
|
51.00
|
3
|
2240
|
ڈائبٹیز کیئر پروٹین پاوڈر
|
400 گرام جار
|
400.00
|
4
|
2241
|
رینل کیئر پورٹین پاوڈر (لو پروٹین)
|
400 گرام جار
|
400.00
|
5
|
2242
|
رینل کیئر پروٹین پاوڈر برائے ڈائلیسس امراض (ہائی پروٹین)
|
400 گرام جار
|
500.00
|
6
|
2246
|
جن اوشدھی ویمن پروٹین (چاکلیٹ) 250 گرام
|
250 گرام جار
|
230.00
|
7
|
2247
|
جن اوشدھی ویمن پروٹین (وینیلا) 250 گرام
|
250 گرام جار
|
230.00
|
8
|
2248
|
کوکو کے ساتھ جن اوشدھی پوشن 30 گرام
|
30 گرام سیشے
|
10.00
|
گذشتہ 9 برسوں میں، کیندروں کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے اور فروخت 170 گنا سے زائد بڑھ گئی ہے۔ 31 دسمبر 2023 تک 10000 کیندروں کے قیام کی کامیابی کو پورا کرنے کے لیے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) نے جن اوشدھی کیندروں کو کھولنے کے لیے ملک کے 651 مختلف اضلاع سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
Translation is too long to be saved
براہِ کرام مصنوعات کی تفصیلات کا بروشر ملاحظہ کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7668
(Release ID: 1943697)
Visitor Counter : 95