وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پنشن کے قومی نظام ٹرسٹ کی نو تشکیل شدہ ویب سائٹ کا آغاز

Posted On: 28 JUL 2023 2:38PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ضابطے اور ترقیاتی اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے چیئرمین ڈاکٹردیپک موہنتی نے پنشن کے قومی نظام ٹرسٹ کی نو تشکیل شدہ ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ پی ایف آر ڈی اے کے کل وقتی اراکین پروفیسر منوج آنند اور محترمہ ممتا شنکر ، این پی ایس ٹرسٹ کے چیئرمین جناب سورج بھان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نئی ویب سائٹ کی رسائیhttps://npstrust.org.in  پر کی جاسکتی ہے۔ یہ استعمال کرنے والوں  کے تجربے میں اضافہ کرنے اور قومی پنشن نظام، (این پی ایس) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) سے تعلق رکھنے والی معلومات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرنے کے تئیں این پی ایس ٹرسٹ کے عہد کے سفر میں ایک واضح سنگ میل ہے۔ نئی ویب سائٹ میں ایک جاذب نظر اور دلکش ڈیزائن ہے، جسے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز، دونوں کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں اور لوگوں کی ضرورت کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اسے مزید کارآمد بنایا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ کی کلیدی خصوصیات ہیں:

  1. باقاعدہ نیوی گیشن اور مینو ڈھانچہ
  2. ڈھانچہ جاتی معلومات
  3. نئی خصوصیات کے ساتھ اور زیادہ آن لائن خدمات
  4. یوزر کے تجربےمیں اضافہ
  5. سرچ کرنے کی بہتر کارکردگی

لینڈنگ پیج پر ہی، تین اہم ٹیبس ہیں یعنی ’’این پی ایس اکاؤنٹ کھولئے‘‘، ’’اپنے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کیجئے‘‘ (پنشن کا کلکولیٹر) اور ’’میری این پی ایس ہولڈنگس دیکھیں‘‘ یہ تمام خصوصیات سبسکرائبر کی سہولیت کے لیے شامل کی گئی ہیں۔

ہوم پیج پر ہی، سبسکرائبر ایک سہل، قابل فہم اور گرافیکل شکل میں اسکیم کے ریٹرنس کو دیکھ سکتا ہے۔

مینو کا ڈھانچہ منظم ہے اور اسے چھ سہل زمروں میں معیاری بنایا گیا ہے، یہ این پی ایس اور اے پی وائی، دونوں کے لیے ہے۔ خصوصیات اور فوائد ، آن لائن خدمات، ریٹرنس اور چارٹس، این پی ایس کلکولیٹر، شکایات اور ایگزٹ۔

آن لائن خدمات کے تحت ، اپنے پی آر اے این، تاریخ پیدائش اور او ٹی پی کی تصدیق کرکے ، سبسکرائبر اپنے متعلقہ سی آر اے کے ساتھ  اپنی این پی ایس ہولڈنگ کی تفصیلات دیکھ سکتاہے۔

این پی ایس ڈیزائن کا نظارہ بہتر بنایا گیا ہے اور انٹرمیڈیئری کی تفصیلات، سبسکرائبر کو واحد کلک پر دستیاب کرائی گئی ہیں جن میں ان کے عوامل، رابطے کی تفصیلات وغیرہ شامل ہیں۔

اس کا ویب سائٹ کو ہندی زبان میں بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔

این پی ایس ٹرسٹ اپنی خدمات میں مزید اضافہ کرنے اور  اپنے شراکت داروں کو  بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ڈیجیٹل اقدامات کرنے کے تئیں مکمل طور پر عہد بند ہے۔

*****

U.No.7670

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1943694) Visitor Counter : 160