صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی قومی اتھارٹی نے ملک میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے نظام میں تیزی لانے کےلئے  100مائکرو سائٹس پروجیکٹوں کا آغاز کیا


یہ مائکرو سائٹس چھوٹی اور درمیانی درجے کی  صحت سے متعلق سہولیات  کے کلسٹر ہوں گے اور جو آیوش مان بھارت ڈیجیٹل مشن  کے ساتھ مکمل طورپر ہم آہنگ ہوں گے

Posted On: 28 JUL 2023 1:40PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل صحت کو اپنانے اور صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کی کوشش میں، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے ) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے تحت 100 مائیکرو سائیٹس پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔ اے بی ڈی ایم  کے تناظر میں ایک مائکرو سائٹ ، اے بی ڈی ایم  سے فعال اور ڈیجیٹل صحت کی خدمات پیش کرنے والے تمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کلینکس، نرسنگ ہومز، اسپتالوں  (ترجیحی طور پر <10 بستروں پر مشتمل)، لیبز، فارماسیز  اور صحت کی دیکھ بھال کی دیگر سہولیات کا ایک کلسٹر   ہو گا ۔ یہ مائیکرو سائیٹس ملک بھر میں مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم کی جائیں گی، جن کا نفاذ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ریاستی مشن ڈائریکٹرز کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ مالی وسائل اور مجموعی رہنمائی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی فراہم کرے گی۔

مائکروسائٹس کا مقصد ایک مخصوص جغرافیائی علاقے کے اندر ایک چھوٹا ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے جہاں مکمل اے بی ڈی ایم   اپنایا جاتا ہے، اور مریض کے پورے سفر کو ڈیجیٹل کیا جاتا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے مائیکرو سائٹ قائم کرنے اور چلانے کے لیے ترقیاتی پارٹنر اور ایک انٹرفیسنگ ایجنسی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مائیکرو سائٹ کے اندر، صحت کی  تمام سہولیات اور ادویات کے مختلف نظاموں میں خدمات انجام دینے والے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد، خاص طور پر نجی شعبے سے، اے بی ڈی ایم کو  ماڈیولز میں رجسٹر کیا جائے گا جیسے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری (ایچ پی آر )، ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر ) جس کے بعد اے بی ڈی ایم  فعال ایپلی کیشنز کی تنصیب ہوگی۔ ان مراکز کا دورہ کرنے والے مریض بھی اے بی ڈی ایم  کا حصہ بنیں گے اور ان کے صحت کے ریکارڈ ان کے اے بی ایچ اے  سے منسلک ہوں گے جو ان کے لیے ان کے موبائل فون ایپلی کیشنز جیسے اے بی ایچ اے  ایپ، آروگیہ سیتووغیرہ پر قابل رسائی ہوں گے۔

پروجیکٹ  کے بارے میں بات کرتے ہوئے،این ایچ اے کے  سی ای او نے کہا - "ہمارا مقصد ملک بھر میں 100 ایسی مائیکرو سائیٹس قائم کرنا ہے جہاں پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششیں کی جائیں گی تاکہ چھوٹے درمیانے درجے کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کو اے بی ڈی ایم  کے دائرے میں لایا جا سکے۔ اس سے نہ صرف نجی شعبے کے فراہم کنندگان میں اپنائیت میں اضافہ ہوگا بلکہ اے بی ڈی ایم  کو ملک بھر میں نجی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے درمیان اپنی خدمات میں توسیع کرنے  میں  بھی مدد ملے گی۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ ان مائیکرو سائیٹس کے ذریعے، بہت سے چھوٹے درمیانے درجے کے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو اے بی ڈی ایم  اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا جاتا ہے، جو اے بی ڈی ایم  کی بنیادی رجسٹریوں پر رجسٹرڈ ہیں، اے بی ڈی ایم  کے مصدقہ ڈیجیٹل حلوں کا استعمال کرتے ہیں، اور آخر کار ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز کو لنک کرنا شروع کر دیتے ہیں – سبھی ملک میں اے بی ڈی ایم  کو وسیع تر اپنانے میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ اپنائے جانے پر مرکوز اس کی کوششیں  اے بی ڈی ایم  کو اپنانے کے لیے ماحولیاتی نظام کو متحرک کریں گی۔

31 مئی 2023 کو، این ایچ اے  نے مائیکرو سائیٹس کی ملک گیر ایکٹیویشن کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنز جاری کیں۔ پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات ذیل لنک سے  حاصل کی جا سکتی ہیں: https://abdm.gov.in/microsites

 

 

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7664



(Release ID: 1943669) Visitor Counter : 95