نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکرنے ایشیا یوتھ اور جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2023 کا افتتاح کیاجو آج گریٹر نوئیڈا میں ہندوستان کی میزبانی میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے

Posted On: 27 JUL 2023 8:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کےمرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نےآج ایشیا یوتھ اور جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ  کاافتتاح کیاجو آج گریٹر نوئیڈا کی گوتم بدھ یونیورسٹی میں پہلی بار ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہورہاہے۔

اس بین الاقوامی چمپئن شپ میں 30 سے زیادہ ہندوستانی ویٹ لفٹر نیز کئی کھیلو انڈیا ایتھلیٹ  شرکت کریں گے  جنہوں نے ماضی میں 61 تمغے جیت کر ویٹ لفٹنگ کامن ویلتھ چمپئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی  کی بدولت ہندوستان کانام روشن کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HA2N.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J66V.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F21S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-27at20.16.11BRH3.jpeg

اس چمپئن شپ  کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہندوستان اس پُروقار تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہاہے جہاں ایشیائی خطے سے 15 سےزیادہ ممالک، 200 ایتھلیٹ اور 50 سےزیادہ تکنیکی اسٹاف اور کوچیز شرکت کررہے ہیں۔ ان جیسی تقریبات سے مستقبل  میں کھیلوں کو اور زیادہ کامیاب بنانےمیں مدد ملے گی اور یہ مستقبل میں کھیلوں کی کامیابی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوں گے۔  میں اس تقریب میں شرکت کرنے والے سبھی ایتھلیٹ کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کی ستائش کرتےہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک مختصر وقت کے اندر اس طرح کی بڑی چمپئن شپ کی میزبانی کرناآسان نہیں ہے لیکن جب قوت ارادی ہو تو راستہ آسان ہوجاتا ہے اور صدر سہدیو یادو کی قیادت میں ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اسے ثابت کردیا ہے۔

وزیر موصوف نے کرنم ملیشوری ، میرابائی چانو جیسی بہترین ہندستانی ویٹ لفٹروں کی کامیابی کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے  نوجوان ایتھلیٹ کو تحریک دی تاکہ وہ زیادہ قوت سے مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے مارٹینا دیوی ، ہرشادا گرود اور دھنش لوگاناتھن جیسی ایتھلیٹس کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے کھیلو انڈیا گیمس میں تمغے جیتے اور اعلیٰ سطح پر بھی دیگر تمغے حاصل کیے ۔

ایشیا یوتھ اور جونیئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 28 جولائی سے شروع ہوکر 5 اگست 2023کو اختتام پذیر ہوجائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ع ن

(U: 7655)


(Release ID: 1943514) Visitor Counter : 117