مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹریٹ وینڈرز کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کردہ موبائل ایپ

Posted On: 27 JUL 2023 4:05PM by PIB Delhi

  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے یکم جون، 2023کو اسٹریٹ وینڈرز (ایس وی) کے لیے پی ایم سواندھی کا موبائل ایپ لانچ کیا ۔ موبائل ایپ کی مدد سے اسٹریٹ وینڈر (ایس وی) پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت قرض اور سفارش کے خط(ایل او آر) کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایس وی اپنے قرض کی درخواست کی حیثیت اور کیش بیک کی تاریخ بھی چیک کرسکتا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے 26.04.2022 کے فیصلے کے مطابق، پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت پہلے، دوسرے اور تیسرے قرضوں کے لیے یکم دسمبر2024 تک بالترتیب 42لاکھ، 12 لاکھ اور 3 لاکھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کا افتتاح کیا گیا تھا جس کا مقصد اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل قرض کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ 20 جولائی، 2023 تک اس اسکیم نے کامیابی کے ساتھ 38.53 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز کو 50.63 لاکھ قرض تقسیم کیے ہیں، جن کی مالیت 6492.02کروڑ روپے ہے۔

پی ایم سواندھی اسکیم کو شہری علاقوں میں تمام فروخت کنندگان اسٹریٹ وینڈروں کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس اسکیم کے تحت قرض کو مارچ 2022 سے دسمبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ سے زیادہ دکانداروں کو اسکیم کے دائرے میں لانے میں مدد ملے گی۔

04 جنوری، 2021 کو شروع کی گئی پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت ’سواندھی سے سمردھی‘جزو، جس کا مقصد مستفیدین کے کنبوں کے لیے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حفاظتی نیٹ تیار کرنا ہے۔

یہ مستفیدین کے کنبوں کو بھارت سرکار کی موجودہ آٹھ فلاحی اسکیموں سے جوڑتا ہے، جس کا مقصد ان کی مجموعی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔ ان اسکیموں میں پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا، پی ایم جن دھن یوجنا، ون نیشن ون راشن کارڈ، پی ایم شرم یوگی ماندھن یوجنا، بلڈنگ اینڈ دیگر تعمیراتی کارکنوں کے تحت رجسٹریشن (بی او سی ڈبلیو)، جننی سرکشا یوجنا اور پی ایم مترو وندنا یوجنا شامل ہیں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7623




(Release ID: 1943374) Visitor Counter : 118