اقلیتی امور کی وزارتت

چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی و اقتصادی اور تعلیمی طور پربا اختیار بنانے کی اسکیمیں

Posted On: 27 JUL 2023 2:08PM by PIB Delhi

حکومت نے مہارت کی فروغ  اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت، ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت نے خاص طور پر چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی و معاشی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے، ملک بھر میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ-کم-مینز اسکالرشپ اسکیموں سمیت مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)، اقلیتی امور کی وزارت کے تحت ایک پی ایس یو، بیرون ملک تعلیم کے لیے، کم شرح سود پر، خاص طور پر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی قرض فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ’پڑھو پردیش اسکیم‘ کے تحت استفادہ کنندگان کو حاصل ہونے والی سود کی مراعات کے فوائد محدود تھے اور یہ بھی کہ دیگر وزارتوں کے ذریعہ لاگو کی جارہی اسی طرح کی دیگر اسکیموں کے ساتھ ایک اسی طرح  کی دستیاب سہولت ہے۔ ان میں  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت، جو اقلیتی برادری کے اہل طلباء پر بھی لاگو ہوتی ہے، شامل ہیں۔ مذکورہ بالا اوورلیپ، محدود فوائد اور کم شرح سود پر تعلیمی قرض حاصل کرنے میں آسانی کے پیش نظر، 23-2022 کے بعد سے ’پڑھو پردیش اسکیم‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکیم کے آغاز سے اب تک 20365 مستفیدین کو فائدہ پہنچا ہے۔ فی الحال ، ’پڑھو پردیش اسکیم‘ کو جاری رکھنے پر غور کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ معلومات اقلیتی امور کی مرکزی وزیر شریمتی اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

ش ح۔ا ع  ۔ را

U No : 7604



(Release ID: 1943243) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu