صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے  آج تمانڈو کے داسا بیتیا میں پرجا پیتا برہما کماریز ایشوریہ وشوودیالیہ کے ‘‘ڈیوائن لائٹ ہاؤس’’ کا سنگ بنیاد رکھا


صدر جمہوریہ مرمو نے اس سال کا موضوع  ‘‘مثبت تبدیلی کا سال’’ جاری کیا

Posted On: 27 JUL 2023 1:37PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  ہند محترمہ دروپدی مرمو نے  آج  مورخہ 27 جولائی 2023  کو  تمانڈو کے داسا بیتیا میں پرجا پیتا برہما کماریز ایشوریہ وشوودیالیہ کے ‘‘ڈیوائن لائٹ ہاؤس’’ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے  سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد کے لئے  مثبت تبدیلی کے سال کے اس سال کے موضوع کا بھی آغاز کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  صدر جمہوریہ نے کہا کہ  پرجا پیتا برہما کماریز ایشوریہ وشوودیالیہ محض ایک  تنظیم نہیں ہے بلکہ  خواتین کی جانب سے  چلائی جارہی ایک سماجی  اور روحانی مہم بھی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ  مادی اور روحانی  ترقی انسانیت کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ٹیکنالوجی  تبدیلی کا  محرک ہے اور  یہ  کہ تبدیلی ناگزیر ہے اور ترقی کے لئے  ضروری  بھی ہے۔ محترمہ  دروپدی مرمو نے کہا کہ  مادی تبدیلیاں ہمیں خوشیاں دے سکتی ہیں لیکن  کوئی بھی شخص روحانی راستہ اپنا کر ہی ذہنی سکون  حاصل کرسکتا ہے۔ انہیں  یہ بات جان کر بہت خوشی ہوئی کہ  پرجا پیتا  برہما کماریز ایشوریہ وشوودیالیہ  مراقبہ اور ایک منظم طرز زندگی کے ذریعہ روحانیت کے لئے راستہ  ہموار  کر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  وقتا فوقتا  کچھ  منفی  سوچ  ہمارے ذہن کو پریشان کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  محاسبے کی کمی کی وجہ سے ہم  منفی سوچ  کے جال میں پھسنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسد  اور نفرت  کے  احساسات   ہمارے اندر  بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آج ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ منفی سوچ  سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے اور مثبت سوچ کی  طرف بڑھا جائے۔  صدر جمہوریہ  محترمہ مرمو نے  انسانیت  کی بیداری  کے لئے  برہما کماریز تنظیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ  وہ  ایک مثبت سمت میں  آگے بڑھنے کے لئے لوگوں کی مدد  کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا - ق ر)

(27-07-2023)

U-7602


(Release ID: 1943161) Visitor Counter : 129