نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایس اے آئی آئندہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے 4 شمشیر زنوں کو مالی مدد فراہم کرے گا
Posted On:
26 JUL 2023 4:40PM by PIB Delhi
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) چین کے شہر چینگدو میں آئندہ ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے ایس اے آئی نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس ( این سی او ایز ) کے چار شمشیر زنوں کو مالی امداد فراہم کرے گا۔ شمشیر زنوں میں ابھے کرشنا شندے (این سی او ای پٹیالہ اور ٹاپ ایتھلیٹ)، درگیش ملند جہاگیردار (این سی او ای اورنگ آباد اور کھیلو انڈیا ایتھلیٹ) اور این سی او ای پٹیالہ کے ایتھلیٹس تنو گلیا اور شکشا بلوریہ شامل ہیں۔
درگیش ملند جہاگیردار
ہردیپ
چونکہ یہ مقابلہ تربیت اور مسابقت ( اے سی ٹی سی ) کے لیے شمشیر زنی کے سالانہ کیلنڈر کے تحت نہیں آتا ہے لیکن یہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تجربہ فراہم کرتے ہیں ۔ اس لیے ایس اے آئی نے کھلاڑیوں کو خصوصی معاملے کے طور پر فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقابلے کا 31 واں ایڈیشن 28 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا ۔
کھیاتی
ابھے کرشنا شندے
دیگر این سی او ای ایتھلیٹس ، جنہوں نے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے کوالیفائی کیا ہے ، ان میں این سی او ای بنگلورو کے ایتھلیٹس ہردیپ (ریس واکنگ) اور کھیاتی (ہائی جمپ)، این سی او ای تریویندرم کے تائیکوانڈو کھلاڑی شیوانگی چنم بم اور فرسیدہ ننگمے تھم کے ساتھ ساتھ این سی او ای ایٹا نگر کے ووشو کھلاڑی سَنما برہما اور کئی دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7560
(Release ID: 1942975)
Visitor Counter : 79