امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز کی بروقت مداخلت سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں آئی کمی
ریفائنڈ سورج مکھی تیل ، ریفائنڈ سویابین تیل اور آر بی ڈی پامولین کی قیمتیں ایک سال میں بالترتیب: 29.04 فیصد، 18.98 فیصد اور 25.43 فیصد کم ہوئی
Posted On:
26 JUL 2023 3:03PM by PIB Delhi
حکومت ہند اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خوردنی تیل کی گھریلو خردہ قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ آخری صارفین تک پہنچایا جائے۔ خوردنی تیل کی سرکردہ ایسوسی ایشن اور صنعتوں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں انہیں گرتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق خردہ قیمتیں کو کم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مزید برآں، گھریلو بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ان کو کم کرنے کے لیے، حکومت ہند نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
• خام پام آئل، خام سویابین تیل اور خام سورج مکھی پر بنیادی ڈیوٹی 2.5 فیصد سے کم کر کے صفر کر دی گئی۔ تیل پر زرعی سیس کو 20 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2022 کو ا س ڈیوٹی اسٹرکچر کو 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
• ریفائنڈ سویابین تیل اور ریفائنڈ سورج مکھی تیل پر بنیادی ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کردی گئی اور ریفائنڈ پام آئل پر بنیادی ڈیوٹی 17.5 فیصد سے کم کر کے 2021-12-21 کو 12.5 فیصد کر دی گئی۔اس ڈیوٹی کو 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
• حکومت نے ریفائنڈ پام آئل کی مفت درآمد کو اگلے احکامات تک بڑھا دیا ہے۔
20 جولائی 2023 تک، اہم خوردنی تیل جیسے ، خام سویابین تیل ، خام سورج مکھی تیل، خام پام آئل اور ریفائنڈ پام آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں گزشتہ سال سے زبردست کمی آئی ہے۔ حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ریفائنڈ سورج مکھی تیل ، ریفائنڈ سویا بین تیل اور آر بی ڈی پامولین کی خردہ قیمتوں میں ایک سال کے دوران بالترتیب 29.04 فیصد، 18.98 فیصد اور 25.43 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تازہ ترین اقدام میں، ریفائنڈ سورج مکھی تیل اور ریفائنڈ سویا بین تیل پر درآمدی ڈیوٹی 17.5 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق 15 جون 2023 سے ہوگا۔
یہ اطلاع صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 7565)
(Release ID: 1942940)