وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کل آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر’میرا گاؤں میری دھروہر‘نام کی ایک منفرد پہل کا آغاز کریں گے


ثقافتی نقشہ سازی کے قومی مشن کے تحت وزارت ثقافت کی طرف سے  کل ہند پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2023 2:18PM by PIB Delhi

امور داخلہ اورامدادی باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر’میرا گاؤں میری دھروہر‘نام کی ایک منفرد پہل کا آغاز کریں گے۔ یہ  ثقافتی نقشہ سازی کے قومی مشن کے تحت وزارت ثقافت کی طرف سے  کل ہند پہل  ہے۔ جناب امت شاہ شام 7 بجے سے قطب مینار پر ایک عظیم الشان پروجیکشن میپنگ شو کے دوران ورچوئل پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر لانچ کریں گے۔ ورچوئل پلیٹ فارم https://mgmd.gov.in لوگوں کو ہندوستان کے دیہاتوں سے جوڑے گا۔

ثقافت کی وزارت نے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس(آئی جی این سی اے ) کے ساتھ مل کر ثقافتی نقشہ سازی کے قومی مشن کے تحت ’میرا گاؤں میری دھروہر‘(ایم جی ایم ڈی) پروجیکٹ شروع کیاہے ۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایک جامع ورچوئل پلیٹ فارم پر 29 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہندوستان کے 6.5 لاکھ گاؤں کا ثقافتی نقشہ بنانا ہے۔ ایم جی ایم ڈی کے ذریعے لوگوں کو ہندوستان کے متنوع اور متحرک ثقافتی ورثے سے رو برو ہونے کا موقع ملے گا۔ اس پروجیکٹ کے پیچھے بنیادی خیال ہندوستان کی ثقافت اور روایات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس طرح اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور دیہی برادریوں میں فنکارانہ ترقی کی راہ کو  ہموار کرنا ہے۔

کل صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک نئی دہلی کے قطب مینار میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب کے ذریعہ مہمانوں کو ہندوستان کے دیہی علاقوں  کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور عملی طور پر ان علاقوں سے  روبرو ہونے کا موقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا  گیا ہے۔ نمائش اور اسٹال صبح 11 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جس میں ہر گاؤں کے ثقافتی عجائبات کی دلکش جھلکیاں دکھائی جائیں گی۔ شام 7 بجے شروع ہونے والی لانچ  کی تقریب    کے درران  قطب مینار پر ایک پروجیکشن میپنگ شو بھی پیش کیا جائے گا، جس میں ہندوستان کے چند دیہاتوں کے مختلف موضوعات کو بیان کیا جائے گا۔ اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، مویشی پروری کی وزارت کے وزرا اور دیگر معزز مہمان بھی شرکت کریں گے۔

ایم جی ایم ڈی لانچ فلم ایک پرکشش اور متاثر کن بیانیہ پیش کرے گی، جو ہماری ثقافتی جڑوں سے تعلق کو مزید گہرا کرے گی۔ اس پروگرام میں مختلف دیہات کے لوگوں اور جناب امت شاہ کے درمیان ایک’’سمواد‘‘بھی شامل ہے، جو ہندوستان کے دیہاتوں کی اصل روح  سے روبرو ہونےکا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔اس طبعی  سمواد کی نظامت ریڈیو چینل فیور -104.8 ایف ایم  کے آر جے شرت کے ذریعہ  کی جائے گی۔ لانچ ایونٹ کا اختتام ایک میوزک کنسرٹ کے ساتھ ہوگا جس میں مشہور فنکار جاوید علی اور انویشہ شامل ہیں۔

 ثقافتی نقشہ سازی  کے قومی مشن(این ایم سی ایم )  کی رہنمائی میں  ایم جی ایم ڈی  کو ورچوئل پلیٹ فارم پر  29 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  پھیلے ہندوستان کے 6.5 لاکھ گاؤں کی ثقافتی نقشہ  سازی کے مقصد کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ دنیا کو ہندوستان کی متنوع اور بھرپور ثقافت سے روبرو ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔یہ جامع پورٹل ہر گاؤں کے بارے میں ضروری معلومات بشمول اس کا جغرافیائی محل وقوع، آبادیاتی پہلو، اور روایتی لباس، زیورات، فنون اور دستکاری، مندروں، میلوں، تہواروں وغیرہ کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ یہ ملک کے ہر گاؤں کو دریافت کرنے، اس کے بارے میں جاننے ، تحقیق کرنے اور عملی طور پر دیکھنے کے لیے ایک ون اسٹاپ منزل کے طور پر کام کرتا ہے۔ مزید برآں، صارفین  کے ذریعہ ڈیجیٹل  طریقے سے گاؤں کے سفر کا آغازکرنے  پر  انہیں مراعات اور دیگر چیزیں بھی حاصل کرنے کا موقع  ملے گا۔

********

ش  ح۔ق ت ۔ ج

UNO-7539


(ریلیز آئی ڈی: 1942822) وزیٹر کاؤنٹر : 118