ریلوے کی وزارت
جگ جیون آر پی ایف اکیڈمی لکھنؤ میں نو تعمیر شدہ قومی شہیدوں کی یادگار کی نقاب کشائی
یادگار پر 1957 سے اب تک 1014 شہید آر پی ایف اہلکاروں کے نام کندہ ہیں
Posted On:
24 JUL 2023 4:40PM by PIB Delhi
ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے چندر نے آج جگ جیون آر پی ایف اکیڈمی، لکھنؤ میں نو تعمیر شدہ قومی شہیدوں کی یادگار اور قومی ریلوے تحفظ میوزیم کا افتتاح کیا۔
یہ شہیدوں کی یادگار 4800 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس یادگار پر 1957 سے اب تک 1014 شہید آر پی ایف اہلکاروں کے نام کندہ ہیں اور آر پی ایف نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اس میوزیم کو دیکھنے والے کو ریلوے پروٹیکشن فورس کی تاریخ، ابتدا، کامیابیوں، فرائض اور ذمہ داریوں کا ایک مکمل جائزہ ایک نظر میں ملے گا۔ 9000 مربع فٹ کے کل رقبے پر پھیلے ہوئے اس میوزیم میں 37 موضوعاتی ڈسپلے پینل، 11 ڈسپلے کیبنٹ، پولیس سسٹم کی معلوماتی گرافک ہسٹری، 87 نوادرات، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے 500 صفحات، پرانے زمانے کے 36 ہتھیار، 150 ریلوے کی چیزیں اور سیکیورٹی سے متعلق متعدد اہم اشیا شامل ہیں۔
اس میوزیم کا نصب العین ’گیان وردھنائے سنرکشنائے‘ ہے جو آر پی ایف کو ’علم کو فروغ دینے اور ورثے کو محفوظ کرنے‘ کے لیے مسلسل ترغیب دیتا ہے۔
اس کے علاوہ، ڈائریکٹر جنرل، ریلوے پروٹیکشن فورس نے سنٹرل آرمرڈ فائٹنگ وہیکل ڈپو کرکی، کھڑکی، پونے سے موصول ہونے والی وار ٹرافی T-55 ٹینک کی بھی نقاب کشائی کی اور اسے اکیڈمی کے احاطے میں نصب کیا گیا، نو تعمیر شدہ بیڈمنٹن اور لان ٹینس کورٹ، آر پی ایف کے خصوصی بینڈ کا بھی افتتاح کیا گیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7445
(Release ID: 1942322)
Visitor Counter : 113