بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ہاتھ سے بُنے ہوئے کھادی قومی پرچم

Posted On: 24 JUL 2023 4:18PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ نے فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002 میں آرڈر نمبر 02/01/2020 عوامی(حصہ سوئم) كے ذریعہ مورخہ 30.12.2021 کو ترمیم کی ہے۔

اس ترمیم کے تحت "ہندوستان کا قومی جھنڈا ہاتھ سے کاتا اور ہاتھ سے بُنے ہوئے یا مشین سے تیار، کپاس/پالیسٹر/اون/ریشم/کھادی بنٹنگ سے تیار كیا جائے گا"۔

علاوہ ازیں باقاعدہ نمائش کے رہنما خطوط کے مطابق "باقاعدہ نمائش کے لیے تمام مواقع پر صرف بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ذریعہ وضع کردہ تصریحات کے مطابق اور معیاری نشان والے پرچم کا استعمال کیا جائے گا۔

15 اگست کو لال قلعہ کی دیوار سے لہرایا جانے والا قومی پرچم ایک ریشمی پرچم ہے جسے آرڈیننس کلاتھنگ فیکٹری، شاہجہاں پور نے تیار کیا ہے۔ یہ فلیگ کوڈ کے مطابق ہے۔

کھادی کے کُل چار ادارے ہیں جن کے پاس عوامی/سرکاری محکموں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی معیار-1(آئی ایس ۔1) كے قومی پرچم کی تیاری کے لیے بی آئی ایس لائسنس ہے۔

آئی ایس - ا قومی پرچم تیار کرنے والے کھادی اداروں کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ کرناٹک کھادی گرام ادیوگ سماوکتا سنگھ فیڈریشن، ہُبلی، کرناٹک

2۔ مدھیہ بھارت کھادی سنگھ، گوالیار، مدھیہ پردیش

3۔ کھادی ڈائرس اینڈ پرنٹرس، بوری والی، مہاراشٹر

4۔ دھارواڑ تعلقہ گرگ شیتریا سیوا سنگھ، کرناٹک

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

U.No:7436

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1942210) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu