صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صدر جمہوریہ ہند نے نیشنل جیو سائنس ایوارڈ پیش کیے

Posted On: 24 JUL 2023 6:48PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (24 جولائی 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل جیو سائنس ایوارڈ 2022 پیش کیے۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ کا آغاز وزارت کان کنی، حکومت ہند کے ذریعہ کیا گیا ہے جس کا مقصد جغرافیائی علوم کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں اور شاندار تعاون کے لیے افراد اور ٹیموں کو اعزاز دینا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدر مملکت نے کہا کہ جیو سائنس کا شعبہ بہت وسیع ہے۔ اس میں زمین کھسکنے، زلزلے، سیلاب اور سونامی جیسی قدرتی آفات کا مطالعہ بھی شامل ہے۔ ان مضامین کو پبلک گڈ جیو سائنسز کہا جاتا ہے کیونکہ یہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے تحفظ میں کارآمد ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کان کنی ہماری معیشت کا بنیادی شعبہ ہے۔ معدنی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران، حکومت کی طرف سے کان کنی کے شعبے میں بہت سی ترقی پسند تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں کان کنی کے شعبے کی استعداد اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ترقی کا وہی راستہ درست ثابت ہوتا ہے جو انسانیت کی فلاح کی طرف جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیو سائنسدان کمیونٹی کو انسانی مرکزی کان کنی کی سمت میں آگے بڑھتے رہنا ہے۔ انہوں نے معدنیات کے مؤثر استعمال میں تعاون کرکے ہندوستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہندوستانی جیو سائنسدانوں کی تعریف کی۔

صدر نے کہا کہ آج کل نایاب زمین اجزا، پلاٹینم گروپ کے اجزا اور سیمی کنڈکٹر اجزا جیسے معدنیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ترجیح کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ روایتی معدنیات کی کان کنی اور ان کے نتائج کا ایک نئے زاویے سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آج کے ایوارڈ میں پائیدار معدنی ترقی کے شعبے میں شراکت کا اعتراف کرنے پر کانوں کی وزارت کی تعریف کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پائیدار معدنی ترقی کے لیے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی تینوں جہتوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7448



(Release ID: 1942194) Visitor Counter : 126