کانکنی کی وزارت

تیس  اہم معدنیات کی فہرست جاری کی گئی


اہم معدنیات کی تلاش پر مزید توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 24 JUL 2023 2:38PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ حکومت نے بھارت کے لیے 30 اہم معدنیات کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ معدنیات اینٹی مونی، بیریلیم، بسمتھ، کوبالٹ، کاپر، گیلیم، جرمینیم، گریفائٹ، ہافنیم، انڈیم، لتھیم، مولبڈینم، نیوبیم، نکل، پی جی ای، فاسفورس، پوٹاش، آر ای ای، رینیم، سلیکان، اسٹرونٹیم، ٹینٹالوم، ٹیلوریئم، ٹن، ٹائیٹینم، ٹنگسٹین، ویناڈیم، زرکونیم، سلینیم اور کیڈمیئم  ہیں۔

کانکنی کی وزارت نے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ ملک میں ان معدنیات کی تلاش پر توجہ مرکوز کی ہے۔ جی ایس آئی کے ذریعہ بھارت میں اہم معدنیات پر گذشتہ 3 برسوں میں شروع کیے گئے تحقیقی پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

فیلڈ سیزن

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

اہم معدنیات سےمتعلق مجموعی پروجیکٹس

59

118

123

122

ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ’کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ (کابل) قائم کی گئی ، جس میں مرکزی سرکار کے دائرہ کار کی کمپنیوں خصوصاً نیشنل المونیم کمپنی لمیٹڈ، ہندوستان کاپر لمیٹڈ اور منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مسایہ سرمایہ حصص کی شکل میں تعاون دیا گیا ہے۔  اس کا مقصد لیتھیم، کوبالٹ اور دیگر اہم اور کلیدی نوعیت کے حامل سمندر پار کے معدنیاتی اثاثوں کی شناخت اور ان کی حصولیابی ہے۔ کابل نے اہم اور کلیدی نوعیت کے حامل معدنیاتی اثاثہ جات کی حصولیابی کے لیے ارجنٹائنا، آسٹریلیا ، وغیرہ جیسے ممالک سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7405



(Release ID: 1942103) Visitor Counter : 131