وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  جناب مدن داس دیوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 24 JUL 2023 9:27AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آر ایس ایس کے سینئر لیڈر جناب مدن داس دیوی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جناب مدن داس دیوی نے اپنی زندگی ، قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ وزیراعظم نے آنجہانی رہنما کے ساتھ اپنی گہری ذاتی وابستگی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’ جناب مدن داس دیوی جی کے انتقال سے انتہائی رنجیدہ  ہوں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان سے نہ صرف میرا گہرا تعلق تھا ، بلکہ ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ دکھ کی اس گھڑی میں  ایشورتمام کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو طاقت عطا فرمائے۔ اوم شانتی!‘‘

*******

ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر

U. No.7385



(Release ID: 1941979) Visitor Counter : 107