امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آندھرا پردیش کے کرنول میں بھگوان شری رام کے 108 فٹ بلند مجسمے کا سنگ بنیاد رکھا


منترالیم میں نصب کیا جانے والا 108 فٹ بلند بھگوان رام کا یہ مجسمہ کئی ادوار  تک پوری دنیا کو ہمارے سناتن دھرم کا پیغام دے گا، اور ملک اور دنیا میں ویشنو روایت کو مضبوط کرے گا

منترالیم داس ساہتیہ پراکلپ کے تحت، ہاؤسنگ، اَن دانم، پرن دانم، ودیہ دانم، پینے کے پانی اور گایوں کے تحفظ جیسی متعدد پہل قدمیاں انجام دی گئی ہیں

عظیم وجے نگر سلطنت کا آغاز دریائے تنگ بھدر کے ساحلوں پر ہوا تھا، اس نے حملہ آوروں کو پورے جنوبی خطے سے باہر نکال کر سوادیش اور سوادھرم کو از سر نو قائم کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھ کر ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے لیے راستہ ہموار کیا، جو کئی برسوں سے زیر التوا تھا

جلد ہی رام للا کی مورتی شری رام مندر میں نصب کر دی جائے گی اور بھگوان شری رام سینکڑوں برسوں کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی جگہ پر ہوں گے

Posted On: 23 JUL 2023 6:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آندھرا پردیش کے کرنول میں بھگوان شری رام کے 108 فٹ بلند مجسمے کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P9M6.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کرنول میں واقع منترالیم میں بھگوان شری رام کے عظیم الشان مجسمے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جسے 500 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کا یہ 108 فٹ بلند مجسمہ جسے منترالیم میں نصب کیا جائے گا، ملک اور دنیا بھر میں ویشنو روایت کو مضبوطی فراہم کرے گا اور کئی ادوار تک پوری دنیا کے لیے ہمارے سناتن دھرم کا پیغام دے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ 108 ہماری ہندو ثقافت میں ایک ازحد مقدس نمبر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RM2J.jpg

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دریائے تنگ بھدر کے ساحل پر واقع منترالیم گاؤں میں 10 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور یہ ڈھائی برسوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منترالیم گاؤں راگھویندر سوامی مندر کے لیے بہت مشہور ہے۔ یہ جگہ تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ عظیم وجے نگر سلطنت کی شروعات دریائے تنگ بھدر کے ساحل پر ہوئی تھی، اس نے پورے جنوبی خطے سے حملہ آوروں کو باہر نکال کر سوادیش اور سوادھرم کو ازسر نو قائم کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ منترالیم داس ساہتیہ پراکلپ کے تحت، ہاؤسنگ، اَن دانم، پرن دانم، ودیہ دانم، پینے کے پانی اور گایوں کے تحفظ جیسی متعدد پہل قدمیاں انجام دی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PWAV.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگ بنیاد رکھ کر ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے لیے راستہ ہموار کیا جو کئی برسوں سے زیر التوا تھا۔ اب، جلد ہی شری رام مندر میں رام للا کی مورتی نصب کر دی جائے گی اور سینکڑوں برسوں کے بعد ایک مرتبہ پھر بھگوان رام اپنی جگہ پر ہوں گے۔ منترالیم میں شری رام کے عظیم الشان مجسمے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کےموقع پر، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے مٹھ کے مٹھادھیش، ازحد محترم سنت مادھوچاریہ جی، سنت راگھویندر سوامی جی، جنوبی ہند کی ازحد مالامال  ویشنو روایت اور اس کے تمام سنتوں کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7380


(Release ID: 1941941) Visitor Counter : 191