شہری ہوابازی کی وزارت
ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کے موضوع پر پانچواں سربراہ اجلاس مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں 25 جولائی کو منعقد کیا جائے گا
Posted On:
23 JUL 2023 10:13AM by PIB Delhi
- اس سربراہ اجلاس کا آغاز مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، اور شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا کے ذریعہ کیا جائے گا۔
- اس سربراہ جلاس کے مقاصد میں دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں اُڑان اسکیم کے امکانات میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کے موضوع پر پانچویں سربراہ اجلاس کا انعقاد مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں 25 جولائی 2023 کو شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت مدھیہ پردیش، پون ہنس لمیٹڈ اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے ذریعہ مشترکہ طور سے کیا جائے گا۔ اس تقریبا کا موضوع ہے، ’’آخری میل تک رسائی: ہیلی کاپٹروں اور چھوٹے طیاروں کے توسط سے علاقائی کنکٹیویٹی‘‘۔ اس کا افتتاح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، اور شہری ہوابازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں افتتاحی سیشن کے بعد ایک تکنیکی سیشن بھی رکھا گیا ہے۔
سربراہ اجلاس کے وسیع تر مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
- بھارتی ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کی صنعت کی نمو کی داستان پر تبادلہ خیال کے لیے تمام صنعتی شراکت داران اور پالیسی سازوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرانا۔
- دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں اڑان اسکیم کے امکانات میں اضافہ کرنا اور ملک کے دیہی علاقوں کی شہری علاقوں کے ساتھ کنکٹیوٹی کو وسعت دینا ۔
- بلارکاوٹ خدمات فراہمی کے ذریعہ ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیاروں کی کنکٹیویٹی میں اضافہ کرکے اسے موجودہ اور مضمراتی سیاحتی مراکز کے ساتھ دیگر مقامات تک وسعت دینا ۔
ہیلی کاپٹرس اور چھوٹے طیارے بھارت کے نقل و حمل کے ایکو نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شہری ہیلی کاپٹرس خصوصاً دور دراز علاقوں میں بہتر رسائی میں تعاون فراہم کرتے ہیں، سیاحت کے لیے زبردست امکانات پیش کرتے ہیں، اور سیاحوں کو منفرد طریقوں سے خوبصورت مناظر اور ثقافتی مقامات ملاحظہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ہیلی کاپٹر خدمات کے دیگر امور میں سیلاب کے دوران تباہکاری انتظام اور بچاؤ آپریشنوغیرہ کے دوران ایمرجنسی طبی سہولتیں فراہم کرانا شامل ہیں۔
اسی طرح، چھوٹے طیارے کاروباری اور تفریحی سیاحوں کے لیے اثرانگیز اور آرام دہ نقل و حمل کے متبادل فراہم کرتے ہیں، اور علاقائی ہوائی کنکٹیویٹی میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معروف مقامات کی سیاحت کو فروغ دیتے ہیں۔ ہوابازی اور سیاحت دونوں صنعتیں ایک دوسرے کے لیے مفید ہیں، یہ صنعتیں ملک بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کراتی ہیں اور اقتصادی نمو کو تقویت بخشتی ہیں۔
اس سربراہ اجلاس کا انعقاد ایک ایسے اہم وقت پر ہو رہا ہے جب شہری ہوابازی کی صنعت ایک مثالی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ دنیابھر میں بنی نوع انسانی کے لیے وقت کی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے، کیونکہ اس کے سبب معیشت اور روزگار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
پانچویں ہیلی سربراہ ملاقات صنعت سے وابستہ افراد کو پالیسی سازوں کے ساتھ رابطہ اور اشتراک قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لائے گی تاکہ ایسے اثرانگیز اور منطقی فیصلے نافذ کیے جائیں جو بھارت کی شہری ہوابازی کی صنعت کو تقویت بہم پہنچائیں گے۔
ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے کے موضوع پر پانچویں سربراہ اجلاس سے متعلق ایک مختصر ویڈیو یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
https://twitter.com/MoCA_GoI/status/1682617297276370944?s=20
چوتھے ہیلی-انڈیا سربراہ اجلاس کے بارے میں معلومات یہاں پڑھی جا سکتی ہیں:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1866510
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7370
(Release ID: 1941869)
Visitor Counter : 174