سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکز نے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایکسپریس وے اور قومی شاہراہوں پر موجود اشاروں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے

Posted On: 21 JUL 2023 6:44PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے ایکسپریس وے اور قومی شاہراہوں پر اشاروں کی فراہمی کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ منظور شدہ تازہ رہنما خطوط ڈرائیوروں کو بہتر مرئیت اور بدیہی رہنمائی پیش کرنے کے لیے بہترین طریقوں اور عالمی معیارات کو شامل کرکے سڑک کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

سڑک کے اشارے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے ضروری اجزا ہیں کیونکہ یہ ڈرائیوروں کو اہم معلومات اور ہدایات فراہم کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے، ایم او آر ٹی ایچ نے متعلقہ آئی آر سی کوڈ اور رہنما خطوط کے مطابق اشارے کی فراہمی، مختلف بین الاقوامی کوڈ میں تجویز کردہ موجودہ طریقوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ضوابط کی بہتر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے معلومات اور فعالیت کے تناظر کا جائزہ لیا ہے۔ رہنما خطوط ڈرائیوروں کو واضح اور جامع رہنمائی، انتباہات، نوٹس، اور ریگولیٹری معلومات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، جو سڑکوں پر کسی بھی رکاوٹ کے بغیر محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

 

رہنما خطوط کی کچھ نمایاں خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:

 

  • بہتر مرئیت اور معقولیت: مناسب اونچائی/ فاصلے کے ذریعے سڑک کے اشارے کی بہتر مرئیت کو ترجیح دیں، ڈرائیوروں کی فوری سمجھ کے لیے بڑے حروف، علامتوں اور مختصر الفاظ کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنانا کہ اہم معلومات آسانی سے نظر آئیں اور قابل فہم ہوں، حتیٰ کہ منفی حالات میں بھی۔
  • بدیہی ترسیل کے لیے تصویری عکاسی: ضروری پیغامات کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے متن کے ساتھ تصویری نمائندگی، اس طرح محدود خواندگی کے حامل افراد سمیت سڑک استعمال کرنے والوں کے متنوع گروپ کا احاطہ کرتی ہے۔
  • علاقائی زبانیں: انگریزی اور علاقائی دونوں زبانوں کو شامل کرتے ہوئے، سڑک کے متنوع استعمال کرنے والوں کے ساتھ مؤثر مواصلت کو یقینی بناتے ہوئے، بہتر تفہیم کو فروغ دیتے ہوئے اور ٹریفک کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے سڑک کے اشارے پر کثیر لسانی نقطہ نظر کی توثیق کریں۔
  • مرکوز قطار ڈسپلن: ڈرائیوروں کو واضح اور بدیہی رہنمائی کے ساتھ اسٹریٹجک پوزیشننگ کے ذریعے بہتر قطار ڈسپلن کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس سے مخصوص لین پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ٹریفک کا ازدحام کم سے کم ہوتا ہے۔
  • مرحلہ وار نفاذ: ابتدائی مرحلے میں، رہنما خطوط تمام نئی بننے والی شاہراہوں، ایکسپریس وے، اور گرین فیلڈ کوریڈور پر لاگو کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، 20,000 سے زیادہ مسافر کار یونٹس (پی سی یو) کے ساتھ ہائی وے کو بھی ان رہنما خطوط کے نفاذ کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

 

ہدایات، ملک بھر میں سڑک کی حفاظت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔ بہترین طریقوں اور عالمی معیارات کو اپنانے کے ساتھ، ایم او آر ٹی ایچ کا مقصد تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے ایک محفوظ اور مؤثر سفر کا تجربہ فراہم کرنا ہے، جو کہ حادثات سے پاک سڑکوں کی طرف مزید پیش قدمی کرنا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

21-07-2023

U: 7324



(Release ID: 1941590) Visitor Counter : 108