کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی اور گجرات حکومت نے آج گجرات کے گاروی بھون میں ' مشترکہ طور پر ایک ضلع ایک پروڈکٹ' وال کا آغاز کیا
گجرات کے مقامی دستکاری اشیاء اور کاریگروں کو فروغ دینے کے لیے اشتراک
Posted On:
20 JUL 2023 3:08PM by PIB Delhi
صنعت اور اندرونی تجارت کے محکمے کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی)، کی ایک پہل کے تحت تجارت اور صنعت کی وزارت نے ریاست کے مقامی دستکاری اشیاء اور کاریگروں کو فروغ دینے کے لیے گجرات حکومت کے ساتھ اپنا پہلا اشتراک نئی دہلی میں شروع کیا۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ منمیت نندا، اور گجرات حکومت کی اقتصادی امور کے محکمے کی سکریٹری اور ریزیڈنٹ کمشنر محترمہ آرتی کنورنے مشترکہ طور پر آج گاروی گجرات بھون میں او ڈی او پی وال کا افتتاح کیا۔
گجرات، اپنے 33 اضلاع کے ساتھ، ریاست بھر میں وسیع جغرافیائی احاطے اور متنوع مصنوعات کے امکانات کی مثال پیش کرتا ہے۔او ڈی او پی - گجرات کی 68 منفرد مصنوعات کا ایک مالا مال مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں روایتی دستکاری جیسے گمتھی بلاک پرنٹ اور ماتا-نی-پچھیڑی سے لے کر مونگ پھلی اور زیرہ جیسی زرعی اشیاء شامل ہیں۔
ایک اہم اشتراک کے تحت، او ڈی او پی نے پروڈکٹ ٹیگنگ اور اسٹوری کارڈز کو لاگو کرنے کے لیے گجرات حکومت کے ساتھ اشتراک کیا ہے، اس سے گجرات کی منفرد مصنوعات کی تشہیر اور شناخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد صارفین کو ایمپوریا کی سمت لے جانا، فروخت کو بڑھانا اور قومی سطح پر گجرات کی مصنوعات کی نمائش کو وسعت دینا ہے۔ گاروی گجرات بھون نے گجرات کی دستکاری اشیاء کی بہتر طور پر نمائش کرنے کے لیے بھون کے اندرونی حصوں میں او ڈی او پی مصنوعات کو مربوط کیا ہے۔
گجرات میں او اڈی او پی سرگرمیاں ، بالخصوص طور پر کچھ مصنوعات پر مرکوز ہیں، تاکہ ان کی مارکیٹ میں موجودگی کو بڑھایا جا سکے۔ جس میں مثال کے طور پر، سوجانی ہینڈلوم، جام نگری باندھنی، اور پٹن پٹولا شامل ہیں ، اس کے لیے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم) آن بورڈنگ ڈرائیوز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی) ورکشاپ سے کھمباٹ ضلع میں اگیٹ اسٹون اور بھروچ ضلع سے سوجانی کے لیے تعاون فراہم کیا گیا ہے۔
او ڈی او پی پہل کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دے کر ملک اور اس کے لوگوں کو خود کفیل بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو بروئے کار لانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ضلع سے ایک منفرد پروڈکٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے،اسے برانڈ کیا جاتا ہے اور اسے فروغ دیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر میں مصنوعات کی متنوع اقسام کی نمائش ہوتی ہے، اور اس میں ہینڈ لوم اور دستکاری سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کو بہتر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے،او ڈی او پی ٹیم دوسرے سرکاری اور نجی طور پر کام کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر اس سمت میں کام کر رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سامعین تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-7273
(Release ID: 1941300)
Visitor Counter : 97