نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا کلائمیٹ انرجی ڈیش بورڈ (آئی سی ای ڈی) اب لائیو ہے


آئی سی ای ڈی اِن- بلٹ اینالیٹکس کی مدد سے  موسمیاتی کارروائی کی پیش رفت کو ٹریک کرنے کے لیے نیئر ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتا ہے

500 پیرامیٹرز پر مربوط ڈیٹا بیس کے ساتھ ایک صارف دوست پلیٹ فارم

Posted On: 20 JUL 2023 5:49PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے آج انڈیا کلائمیٹ انرجی ڈیش بورڈ (آئی سی ای ڈی)   3.0 جاری کیا۔ آئی سی ای ڈی حکومت کے شائع کردہ ذرائع پر مبنی توانائی کے شعبے، آب و ہوا، اور متعلقہ اقتصادی ڈیٹاسیٹس کے نیئر ریئل ٹائم ڈیٹا کے لیے ملک کا ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔

ایک صارف دوست پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا، آئی سی ای ڈی  3.0 صارفین کو ایک تجزیاتی انجن کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا سیٹس تک آزادانہ رسائی اور تجزیہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اہم چیلنجوں کی نشان دہی کرتے ہوئے توانائی اور آب و ہوا کے شعبوں کے بارے میں بصیرت اور سمجھ میں اضافہ کرے گا۔ پورٹل دستیاب ڈیٹا پیرامیٹرز سے بصیرت حاصل کرے گا اور اس وجہ سے ہندوستان کے صاف توانائی میں منتقلی کے سفر کی پیش رفت کی نگرانی میں بے حد مفید ہے۔

یہ ڈیش بورڈ 500 سے زیادہ پیرامیٹرز، 2000 سے زیادہ انفوگرافکس، اور متعدد انٹرایکٹو ویژولائزیشن پیش کرتا ہے، جس سے صارفین کو ہندوستان کے توانائی کے شعبے کے بارے میں ایک جامع سمجھ حاصل ہو سکتی ہے۔

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 7249


(Release ID: 1941154) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu