نیتی آیوگ

اسٹارٹ اپ 20 اور جاگریتی فاؤنڈیشن نے دنیا بھر میں سب کی شمولیت والی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے گلوبل یاترا (عالمی یاتر) شروع کرنے کے لئے اتحاد کیا

Posted On: 20 JUL 2023 1:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی: ہندوستان کی جی- 20 صدارت  میں اسٹارٹ اپ  20 انگیج منٹ گروپ نے جاگریتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے  ہندوستان میں  صنعت کاری میں انقلاب لانے کے لئے ایک اور  تغیراتی  اقدام کیا ہے۔ جاگریتی فاؤنڈیشن  ہندوستان  کے ٹائیر 2/ 3 شہروں میں مضبوط کاروباری ماحولیات کو فروغ دینے کے لیے وقف ایک مشہور غیر منافع بخش تنظیم  ہے ۔ یہ  کلیدی شراکت داری  خطے کے کاروباری منظر نامے کو نمایاں طور پر نئی شکل دینے کے لئے تیار ہے۔

جاگریتی- اسٹارٹ اپ 20- جی 20 یاترا 2023  - اپنی  نوعیت  کی   ایک تقریب ہے، جس میں سب کی شمولیت  والی صنعت  کاری ، سرحد پار اشتراک ، پائیداری اور قومی اور بین الاقوامی  پیمانے پر  اختراع  کے جذبے  کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یہ اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کے احاطے میں شروع کیا گیا ہے۔

یہ 350 ہندوستانی شرکاء اور جی -20 ممالک کے 70 غیر ملکی مندوبین کے متنوع گروپ کے ساتھ اب تک کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے کاروباری سفر میں سے ایک ہے۔ کاروباری افراد، اختراع کاروں اور بساط بدلنے والوں کا یہ متنوع گروپ خیالات کا تبادلہ کرنے، شراکت داری قائم کرنے، اور 14 روزہ قومی ٹرین کے سفر کے دوران ہمارے معاشروں کو درپیش چند اہم ترین چیلنجوں کے حل کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

یہ سفر 28 اکتوبر 2023 کو ممبئی سے شروع ہوگا اور 10 نومبر 2023 کو ختم ہوگا۔ ان 14 دنوں کے اندر، یہ سفر ہندوستان کے ممتاز شہروں نیز  بنگلور، ویزاگ، وارانسی، دیوریا، دہلی اور احمد آباد میں   چار بڑی تقریبات پر مشتمل  ہوگا۔  ہندوستان کے متحرک کاروباری منظرنامے اور ثقافتی تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے ہر مقام کا انتخاب احتیاط سے کیا گیا ہے۔

شرکاء کو کامیاب کاروباری اداروں کا دورہ کرنے، صنعت کے رہنماؤں اور بانیوں سے قیمتی معلومات حاصل کرنے، کاروباری منصوبہ بندی کی مشق کے ذریعے وسطی ہندوستان  کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے کاروباری نظریات تیار کرنے، اور یاترا کے دوران تنوع سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

وہ سب کی شمولیت والی صنعت  کاری ، سرحد پار  اشتراک ، پائیداری، اور اختراع کے بنیادی موضوعات کا بھی جائزہ لیں گے۔ وہ اس بات کی کھوج کریں گے کہ یہ پہلو کس طرح معاشی ترقی، سماجی ترقی، اور ماحولیاتی پائیداری کو آگے بڑھا سکتے ہیں، اس طرح سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کو تشکیل دیا جا سکے گا۔

گلوبل  یاترا کے آغاز کے دوران  اظہار خیال کرتے ہوئے  اسٹارٹ اپ 20  کے چیئر پرسن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ "ہم اس غیر معمولی کوشش کے لیے جاگریتی یاترا فاؤنڈیشن کے ساتھ شامل  ہونے  پر بہت پرجوش ہیں۔ اسٹارٹ اپ20-جاگرتی یاترا 2023 متنوع  پس منظر، سرحدی فاصلوں کو کم کرنے اور  ہمارے وقت کے چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹنے سے تعلق رکھنے والے خواہشمند صنعت کاروں کو  جوڑنے کا ایک بے مثال موقع  فراہم کرتا ہے۔  ایک سال میں جب ہندوستان جی - 20 صدارت کی میزبانی کر رہا ہے، یہ پروگرام اشتراک کی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، اور ایک عالمی کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گا جو مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔"

جاگریتی یاترا (جے وائی) اور جاگریتی  صنعت سینٹر - پوروانچل (جے ای سی پی) کے بانی  ششانک منی نے اپنی تقریر میں کہا "اسٹارٹ اپ 20 کے ساتھ ہماری شراکت داری امرت کال کے آغاز پر کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے ہمارے مشترکہ ویژن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ جاگرتی یاترا نے کاروباریوں کا ایک ملک گیر نیٹ ورک بنایا ہے اور پہلے ہی پانچ دیگر ممالک میں اس کی تقلید کی جا چکی ہے۔ اس منفرد تعاون کے ذریعے، ہمارا مقصد اس ہندوستانی اختراع کو اجاگر کرنا ہے جس میں سب کی شمولیت والی  صنعت کاری کو فروغ دینا، سرحد پار  شراکت داری کے امکانات کو کھولنا، اور  باقی دنیا کے لئے  ایک مثال  قائم کرتے ہوئے پائیدار اور  اختراعی  حل کو فروغ دینا ہے۔ "

اسٹارٹ  اپ  20 –جاگریتی  یاترا 2023 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم www.jagritiyatra.com ملاحظہ کریں یا G20@jagritiyatra.com یا +91 90285 53189 پر رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-7212



(Release ID: 1940971) Visitor Counter : 111