وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشیوں کے سیکٹر کے لئے پہلی بار  قرض گارنٹی اسکیم کا آغاز، اس کا مقصد ایم ایس ایم ایز کو  مضبوط کر کے دیہی معیشت کو  جلا بخشنا ہے


یہ اسکیم  قرض دینے والے اداروں کے لئے  ایک کلیدی  معاون اور جوکھم کو کم کرنے کے اقدامات کے طور پر کام کرے گی اور مویشیوں کے سیکٹر کو گروی سے پاک فنڈنگ کو فعال بنائے گی

کریڈٹ گارنٹی اسکیم مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ  کے فنڈ کے تحت نافذ کی جارہی ہے، تاکہ قرض کے فراہمی نظام کو مستحکم کیا جاسکے اور قرض کی خوش اسلوبی سے  فراہمی کو آسان بناسکے

کسی بھی  درج فہرست بینک اور قومی  امداد باہمی  کی ترقیات کی کارپوریشن کے تحت حاصل  کئے گئے مجموعی پروجیکٹ کی لاگت کی  90  فیصد کے بقدر قرض پر شرح سود  میں تین فیصد کی رعایت

Posted On: 20 JUL 2023 12:13PM by PIB Delhi

ماہی پروری مویشی  پروری  اور ڈیری  کی وزارت کے  مویشی پروری  اور ڈیری کا محکمہ مویشی پروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے فن (اے ایچ آئی ڈی ایف) کے تحت  قرض گارنٹی اسکیم نافذ کر رہا ہے، تاکہ  قرض کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے اور  گروی  سکیورٹی  کی جھنجھٹ کے بغیر  مویشی  پروری کے سیکٹر میں مصروف  بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں  کے لئے  قرض  کی  خوش اسلوبی  سے فراہمی  کو  آسان بنایا جاسکے ۔ اس  اسکیم کو شروع کرنے کے لیے ڈی اے ایچ ڈی نے750.00 کروڑ  روپے کا  ایک کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ قائم کیا ہے، جو قرض دینے والے اہل اداروں کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو دی گئی قرض  کی سہولیات کے 25 فیصد تک قرض  کی  ضمانت  کا کوریج فراہم کرے گا۔

قرض گارنٹی اسکیم غیر خدماتی اور زیر خدمت مویشیوں کے شعبے کے لیے مالیاتی رسائی کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے قرض دہندگان کی طرف سے بنیادی طور پر ابتدائی کاروباریوں اور معاشرے کے مراعات یافتہ طبقے کے لیے مالی امداد کی دستیابی ہوتی ہے، جن کے پاس اپنے مشترکہ  پروجیکٹوں کا تعاون  حاصل کرنے کے لیے ضمانتی تحفظ کا فقدان ہے۔

قرض گارنٹی اسکیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ قرض دہندہ کو پروجیکٹ کے قابل عمل  ہونے کو اہمیت دینی چاہیے اور قرض کی سہولت کو خالصتاً فنانس شدہ اثاثوں کی بنیادی  ابتدائی سکیورٹی  کو محفوظ کرنا چاہیے۔

قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کے قیام کو وزیر اعظم کے 15000 کروڑ روپے کے  "اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ" (اے ایچ آئی ڈی ایف) کے آتم  نربھر بھارت ابھیان کے محرک  پیکج کے تحت منظور کیا گیا تھا ، تاکہ انفرادی کاروباریوں، نجی کمپنیوں، ایم ایس ایم ایز،  فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشن (ایف پی او 8 کی ویلیو) سے سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاسکے ۔ اس کے علاوہ سیکشن 8  کے تحت قائم کی جانے والی کمپنیوں (i)  ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے ،  (ii) گوشت  کی ڈبہ بندی  اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر، (iii) مویشیوں کے چارے  کے پلانٹ، (iv) نسل کو بہتر بنانے کی ٹیکنالوجی اور نسل کی ضرب کاری کے فارم (v) مویشیوں  کے فضلے سے دولت  کا بندو بست (زرعی  کچرے  کا بندو بست) اور (vi) مویشیوں  کے  ٹیکے  اور دواؤں  کی مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام کو  بھی ترغیب دی جاسکے۔

اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم کی ایک اہم خصوصیت 750.00 کروڑ روپے کے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کا قیام ہے۔  ڈی اے ایچ ڈی نے این اے بی  سنرکشن ٹرسٹی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک ٹرسٹ تشکیل دیا ہے، جو  اے ایچ  آئی ڈی ایف  اسکیم کے تحت  بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے لئے  قرض کی ضمانت بڑھانے کے لئے  ایک گریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کے قیام کے لئے این اے بی اے  آر  ڈی  کا اپنا  ملکیت والا ادارہ ہے۔  یہ فنڈ  ٹرسٹ  مارچ 2021 میں قائم کیا گیا تھا اور زراعت اور مویشی  پروری کے شعبے میں اے ایچ آئی ڈی ایف کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت ملک کا پہلا فنڈ ٹرسٹ ہے اور یہ ڈی اے ایچ ڈی کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک اہم اقدام ہے، جس سے اے ایچ آئی ڈی ایف اسکیم کے فوائد حاصل کرنے والے ایم ایس ایم ای یونٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور بینک سے سود سے پاک قرض  کے لیے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔

کریڈٹ گارنٹی پورٹل کو ایک اصول پر مبنی بی 2 بی  پورٹل کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت اہل قرض دینے والے اداروں کے اندراج، کریڈٹ گارنٹی کور کے اجراء/تجدید اور دعووں کی تصفیہ کو نافذ کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈی اے ایچ ڈی کی طرف سے کریڈٹ گارنٹی سکیم کے اقدام سے مویشیوں کے شعبے میں مصروف ایم ایس ایم ایز کی شرکت میں بہت زیادہ اضافہ متوقع ہے جس کے نتیجے میں اس شعبے میں قرض کی فراہمی بڑھے گی  اور ایم ایس ایم ایز کو مضبوط بنا کر مجموعی دیہی معیشت کو فروغ ملے گا تاکہ مویشیوں  کے شعبے کو مضبوط کیا جا سکے جو ترقی کے خواہاں ہیں سب سے زیادہ ممکنہ شعبے میں سے ایک ہے۔

اے ایچ آئی ڈی ایف  اسکیم کی اہم خصوصیات:

  1. 3 فیصد سود کی رعایت
  2. کسی بھی  درج  فہرست بینک،  قومی امداد باہمی کے ترقیاتی کارپوریشن (این سی ڈی سی) سے کل پروجیکٹ لاگت کے  90 فیصد  تک قرض۔

مزید جاننے کے لیے دیکھیں: https://dahd.nic.in/ اور https://ahidf.udyamimitra.in/

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-7208



(Release ID: 1940955) Visitor Counter : 108