بجلی کی وزارت

توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی چوتھی میٹنگ سے الگ گوا میں صاف ستھری توانائی سے متعلق وزارتی اور 8ویں مشن انوویشن میٹنگ کا آغاز

Posted On: 20 JUL 2023 10:24AM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت کل 19 جولائی 2023 کو توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی چوتھی میٹنگ گوا میں  شروع ہوئی۔ اصل پروگرام سے الگ  صاف ستھری توانائی سے متعلق وزارتی اور 8ویں مشن انوویشن میٹنگ کا  بھی پہلے دن جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا۔اس میں 34 سے زائد رکن ممالک  نے سرگرمی کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حکومت ہند کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کے ساتھ ہوا، اس کے بعد سی ای ایم کے دیگرتین ممبران (یو ایس اے اور برازیل) کے خصوصی خطابات اور سی ای ایم اور ایم آئی سکریٹریٹس کے تبصرے ہوئے۔ اس سال کا موضوع’’صاف ستھری توانائی کےساتھ مل کر آگے بڑھنا‘‘ ہے۔

 

 

سی ای ایم کے پہلے دن 800 سے زائد افراد کی متاثر کن شرکت دیکھنے میں آئی ، جن میں سی ای ایم ورک اسٹریم کوآرڈینیٹرز، بین الاقوامی ایجنسیاں، محققین، پالیسی ماہرین، صنعت کے پیشہ ور افراد اور دیگرافراد شامل ہیں۔ مزید برآں تقریب میں 50 سے زیادہ شراکت داروں کے زیر اہتمام تقریباً 30 ضمنی پروگرام منعقدکئےگئے ۔ ان ضمنی پروگراموں میں توانائی کی کارگزاری، صاف ستھرےایندھن، صاف  ستھری بجلی ، نقل و حمل اور صنعت کے ڈیکاربنائزیشن جیسے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

 

سی ای ایم 14/ایم آئی 8 میں عوام کے سامنے ٹیکنالوجی اور ثقافتی نمائش بھی پیش کی گئی ہے جو ہندوستان اور دنیا بھر سے صاف  ستھری توانائی میں جدید پیش رفت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی اور ثقافتی مظاہرے کااہتمام 19-22 جولائی، 2023 کو گوا کے شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں  کیا جارہا ہے جس کا افتتاح گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کیا۔اس موقع پر گوا  کےبجلی کے وزیر،جناب سودین دھاولیکر،حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے سکریٹری  جناب پنکج اگروال، حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے  ایڈیشنل سکریٹری شری اجے تیواری، اور بیورو آف انرجی ایفیشنسی کے ڈائریکٹر جنرل  جناب ابھے باکڑے موجود تھے۔ ٹیکنالوجی کے مظاہرے میں دنیا بھر سے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، ہائیڈروجن، اور دیگر صاف ستھری ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔ ٹیکنالوجی مظاہرے کا انعقاد تین حصوں میں کیا جائے گا، یعنی وہیکل اور چارجنگ انفراسٹرکچر شوکیس (بذریعہ ایس آئی اے ایم ، ٹی ای آر آئی ، سی اےایل ایس ٹی اے آر ٹی  اور ڈرائیو ٹو زیرو)، مشن انوویشن (بذریعہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامحکمہ) اور کلین ٹیک اسٹارٹ اپ (ٹی ای آر آئی )۔اینجل پالی ٹیکنک کے 130 طلباء  پر مشتمل پہلے گروپ نے ٹیک شوکیس میں حصہ لیا۔

 

گوا کی ریاستی حکومت گوا کی ثقافتی خوبیوں کونمایاں کرنے کے لیے ایک ثقافتی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔

نمائش کا وقت صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ نمائش تمام حاضرین کے لیے کھلی ہے اور اس میں انٹرایکٹو تجربات پیش کیے جائیں گے۔

’کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ کرنے کے لیے فائنانسنگ‘ کے موضوع پر خطاب  کے لیے ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد کمرشل بینکوں، کثیر سطحی ترقیاتی بینکوں، حکومتوں اور صنعت کے نمائندوں کو ایک ساتھ لانا تھا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد کاربن مینجمنٹ پروجیکٹس کی فنانسنگ کو مزید پرکشش بنانے کے بارے میں حکمت عملیوں اور خیالات کے امکانات تلاش کرنا تھا۔

گلوبل کاربن مینجمنٹ چیلنج‘ پر ہونے والے پروگرام نے نفاذ کےلئے کامیابی کے کلیدی عوامل کو نمایاں کیا، جس میں قابل عمل ترغیب دینے والے پالیسی فریم ورک، مناسب مالیاتی فریم ورک اور جیولوجیکل سی او2 ذخیرہ کرنے کے مواقع کی بروقت تشخیص شامل تھی۔

اس اجلاس کا اہتمام نورڈک گرین ویلی نے ’ہائیڈروجن – دی نورڈک ریلی ٹو دی ویلی اور نورڈک گرین سیلنگ‘ کے موضوع پر کیا  تھا جس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ نورڈک اور دیگر ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور معلومات کے تبادلہ سےکس طرح سے تیزی کے ساتھ اختراع اور  ہائیڈروجن ویلیز کی تعیناتی  ہو سکتی ہے۔

صاف ستھرے ایندھن سے متعلق  اجلاس میں قابل تجدید ایندھن، کیمیکلز اور مواد تیار کرنے کے لیے بایوماس کے مناسب استعمال کی مطلوبہ توسیع کو سست کرنے کے لیے بایوماس فیڈ اسٹاکس کی پائیدار پروڈکشن اور استعمال سے متعلق خدشات پر غور کیا گیا۔ اسی طرح، پائیدار، پیداواری استعمال کے لیے دستیاب بائیو ماس کی مقدار کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بائیو پرمبنی پروڈکٹس کی مستقبل کی مانگ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کم کرتی ہے۔

’پائیدار کولنگ پر عالمی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون‘  سے متعلق اجلاس  میں عالمی کارروائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پائیدار کولنگ کو بحث کے ایک ترجیحی موضوع کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ سی او پی 28  کی تیاری کے لئےسی او پی اور عالمی پروگرام ، گرمی سے متاثرہ ملکوں کی ضروریات؛  آب و ہوا کے موافق اور پائیدار کولنگ کے لیے اور شدید گرمی  سےنمٹنےکے لیے کارروائی کو مضبوط کرنے اوراس میں اضافہ کرنے کے لیے غور کرنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتے ہیں ۔

گیگاٹن اپارچونٹی ا نیشیٹو پروگرام میں، نجی اور عوامی  فریقوں کے اتحاد نے گیگاٹن اسکیل پر حل فراہم کرنے کے لئے اشتراک اور سی او پی28 میں متعلقہ  فریقوں کو حکمت عملی پیش کرنے کے لیے اتفاق کیا ۔  کارروائی کا یہ نعرہ یو این ایف سی سی سی گلوبل انوویشن ہب  نے دیا ، جس نے اس پروگرام   میں شرکت کی۔ ’انرجی کمپیکٹس‘ پر اجلاس میں، صاف  ستھری توانائی کے مستقبل کے لیے ہندوستان کی لگن اور ایس ڈی جی7 کے لیے اس کی عہدبستگی کو حکومتی شراکت داروں، نجی شعبے کے فریقوں، اور کثیر شعبوں کے اشتراک سے قائم کیے گئے مختلف توانائی کے معاہدوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ ان کمپیکٹس کا بنیادی مقصد توانائی کی عالمی رسائی کو آگے بڑھاتے ہوئے گیسوں کے اخراج کے مکمل طور پرختم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

نیٹ زیرواخراج کی کوششوں کوبڑھانے میں کاربن کوختم کرنے والی متنوع ٹیکنالوجیز کے امکانات  بھی پہلے دن  کے مباحثے کا حصہ تھے۔ پینل  میں شامل افرادنے مختلف طریقوں کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لیا، جن میں فطرت پر مبنی حل، ڈائریکٹ ایئر کیپچر اور کاربن کیپچر اور اسٹوریج شامل ہیں۔ اورانہوں نے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے اپنی ممکنہ ہم آہنگی کے امکانات تلاش کئے۔ بحث میں تکنیکی رکاوٹوں کو بھی شامل کیا گیا اور کاربن  کو ختم  کرنے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور توسیع دینے کے لیے پالیسی اور ضابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

صاف  ستھری توانائی کی ٹیکنالوجی کی ضروریات اور تعاون کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے  بھی ایک  اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس  اجلاس  میں خاص طور پر تکنیکی راستوں پر توجہ مرکوز کرنے والے اہم شعبوں پر زور دیا گیا، اعداد و شمار کے خلاء کی نشاندہی کی گئی، اور اس بات کے امکانات تلاش کئے گئے کہ کس طرح باہمی تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی) کی کوششیں مؤثر طریقے سے ان خلاء کو پُر کرسکتی ہیں۔

مکمل وزارتی اجلاس 21 جولائی 2023 کو ہونے  وا لے ہیں، جب کہ بیک ٹو بیک جی20 توانائی کی منتقلی کی وزارتی میٹنگ 22 جولائی کو ہوگی۔

الگ سے ہونے والے پروگراموں اور دیگر مصروفیات کی مکمل فہرست پروگرام کے ایجنڈے سے حاصل کی جا سکتی ہے، جو یہاں دیکھی جاسکتی ہے ۔

ہندوستان کی جی20 صدارت صاف  ستھری توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کو مستحکم کرنے تئیں عہد بند ہے۔

تفصیلات کے لے سی ای ایم /ایم آئی کی ویب سائٹ: https://www.cem-mi-india.org/ سے رجوع کریں۔

 

*******

 

 

ش ح ۔ ف ا ۔ ف ر

U. No.7202



(Release ID: 1940952) Visitor Counter : 98